اٹھارویں ترمیم کے بعد نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، دو جامعات قائم ہو چکی ہیں اور آٹھ مزید کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہم شاید دنیا کے آخری ممالک میں ہیں جہاں جاگیردارانہ نظام باقی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر تعلیم پاکستان کے خالد مقبول کو تعلیم کا کہنا
پڑھیں:
20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے: مصطفیٰ کمال
---فائل فوٹووفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری ہے۔ وفاقی وزیر کے ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال کی بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے راجہ شہپال کے گھر گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے اُکسانے پر اتنا سب کچھ کیا، پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کروائی جائیں، انڈیا نے پاکستان پر ڈرونز اور میزائل بھیجے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ کرائسز کے وقت ایک ہو جاتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اختلافات ختم ہوگئے لیکن کوئی تو بات ہوگی جس پر سب متفق ہیں۔