اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے: خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔
کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔
وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، دو جامعات قائم ہو چکی ہیں اور آٹھ مزید کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہم شاید دنیا کے آخری ممالک میں ہیں جہاں جاگیردارانہ نظام باقی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا
پڑھیں:
سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں، وزیراعلیٰ کا وزیر تعلیم کو خراج تحسین
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے اور وزیر تعلیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے تعلیم کا معیار بہتر اور شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا۔
اُنہوں نے میرٹ پر بھرتیاں مکمل کرنے پر وزیر تعلیم سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق تعلیم حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواتین، خصوصی افراد اور اقلیتی برادری کے افراد کو موقع دیا گیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بھرتیوں سے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔