ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عمران وزیر جنوبی وزیرستان اغواء
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ زراعت جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران وزیر کو گذشتہ شب نماز عشاء کے بعد نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمران وزیر مسجد سے اغواء کیے گئے، جس کے بعد اغواء کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان وزیر مسجد سے باہر نکلے تو چار مسلح نامعلوم افراد نے انہیں بندوق کی نوک پر اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔
پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور اغواء کاروں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے اور وہ جدید اسلحے سے لیس تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،
مغوی عمران وزیر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ ساوتھ وزیرستان( ڈپٹی ڈائریکٹر) کے عہدے سے وابستہ ہیں اور علاقے ایماندار شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔
ان کے اغوا پر مقامی لوگوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ زراعت حکام کے مطابق قریبی پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کردی گئی ہے
بتایاجارہاہے کہ عمران انتہائی شریف اور مخلص انسان ہے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھارہے ہیں وانا کے علاقہ کڑیکوٹ یارگل خیل قبیلے سے تعلق رکھتاہے۔
تاہم عمران وزیر کی اغواء کی ذمہ داری تاحال کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی ہے،جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق ان کی بحفاظت رہائی کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
18 مئی ڈیڈ لائن ،آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کی پاکستان کو دھمکی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر رنگارنگ تقریبات
شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر شان دار اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل کیے گئے۔
جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔
تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فائنل میچ میں شائقین نےاپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا جب کہ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔
مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی ۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔