عمران خان کو ڈیل کی پیشکش سے متعلق ترجمان پی ٹی آئی کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر ڈیل کی باتیں درست نہیں ہیں۔ ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کچھ اخباروں میں اسٹوری لگی ہے کہ بانی کو پیش کش ہوئی ہے اور وہ مان گئے ہیں۔ یہ خبر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان راضی ہوئے ہیں اور نہ یہ بات ہوئی ہے جو اخبارات میں چل رہی ہے۔ عمران خان مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ جوڈیشل کمیشن بھی نہ بنائیں اور ہم مان جائیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خیبر پختونخوا میں کرپشن کے پیسے پی ٹی آئی دھرنوں اور 9 مئی میں استعمال کرنے کی بات کر رہا ہے تو کے پی کے میں کسی نمائندے سے پوچھ لیں تو اچھا ہوگا۔ یہ مزاحیہ الزام لگانا پی ٹی آئی پر ایک مذاق ہے، پہلے کرپشن ثابت تو کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
مسٹری اسپنر ابرار احمد دولہا بننے کو تیار، شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
قومی کرکٹ ٹیم کے مسٹری لیگ اسپنر ابرار احمد سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں قومی کرکٹر ابرار احمد کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ان کی شادی آج چار اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق 27 سالہ ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی جبکہ ان کا ولیمہ چھ اکتوبر کو ہوگا۔
ابرار احمد کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر سبز شلوار قمیض پہنے تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار احمد کا نکاح پہلے ہی ہوچکا ہے۔
تاہم ابرار احمد کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
یاد رہے کہ ابرار احمد ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔