فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)لکھاری، سماجی رہنما و سیاست دان فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے بچہ و زچہ کی صحت کے لیے دعائیں کی ہیں۔
فاطمہ بھٹو نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسری بار ماں بنی ہیں، ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’کیسپین مصطفیٰ‘ رکھا ہے اور اب ان کا خاندان تین افراد سے بڑھ کر چار کا ہوگیا۔
لکھاری و سماجی رہنما نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر اپنے والد کی شدید کمی محسوس کر رہی ہیں، کاش میرے بچوں کے نانا ان کے ساتھ ہوتے۔
فاطمہ بھٹو نے خیال رکھنے پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ والدین بننا خوشگوار احساس ہے اور وہ اس نعمت پر خدا کی شکر گزار ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش اور ڈاکٹروں کی جانب سے خیال رکھنے پر ان ہزاروں ماؤں سے متعلق بھی سوچنے پر مجبور ہیں، جنہوں نے صحت کی عدم سہولیات کے بغیر ہی بچوں کو جنم دیا۔
فاطمہ بھٹو نے اپریل 2023 میں شادی کی تصدیق کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے دوسرے سال دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ان کے ہاں شادی کے ایک سال سے قبل ہی مارچ 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور پہلے بچے کی پیدائش کے ایک سال بعد ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
انہوں نے پہلے بیٹا کا نام والد کے نام پر میر مرتضیٰ رکھا تھا اور دوسرے بیٹے کا نام کیسپین مصطفیٰ رکھا ہے۔
ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش پر ان کے بھائی ذوالفقار بھٹو جونیئر سمیت دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی صحت کے لیے دعائیں کیں۔
اگرچہ انہوں نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کا اعلان 15 مئی کو پوسٹ کے ذریعے کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش کہاں ہوئی؟
View this post on InstagramA post shared by Fatima Bhutto (@fbhutto)
مزیدپڑھیں:بھارت بلوچستان اور گلگت بلتستان پر قبضے کے خواب دیکھ رہا تھا، جاوید شیخ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دوسرے بچے کی پیدائش بیٹے کی پیدائش کے ہاں دوسرے کی پیدائش پر فاطمہ بھٹو ان کے ہاں
پڑھیں:
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا
ویب ڈیسک: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ ‘‘ کی کامیابی پر یوم تشکر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
حکومت پاکستان،حکومت پنجاب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پر آج پورے ملک کی طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں بھی یوم تشکر ملی جوش و جذبےسے منایا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کو "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ "اور معرکہ حق میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ڈینز، تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور پروفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ وائس چانسلرپروفیسرخالدمسعودگوندل کا اس موقع پر کہناتھا کہ ہم آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ اور معرکہ حق کی شاندار کامیابی پر افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کر رہی ہے،پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دےدیا کہ پاکستان بحیثیت مسلم اُمہ متحد ہے اور ہر قسم کے حالات میں اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔
نریکنگ نیوز: پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد بھی ہوا جس میں ڈینز ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے سیکیورٹی فورسز کو والہانہ خراجِ عقیدت پیش کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی بزدلانہ کارروائی کی گئی تو قوم اپنی افواج کےساتھ مل کر بھرپور جواب دے گی۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے دکھا دیا
یونیورسٹی کی طالبات نے یوم تشکر کی مناسبت سے ملی نغمہ بھی پیش کیا،تقریب کے شرکاء نے طالبات کے ہمراہ"پاکستان ہمیشہ زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ زندہ باد"کے فلک شگاف نعرے لگائے،اس موقع پر پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی اورملک و قوم کی سلامتی ،سیکیورٹی فورسز کی کامیابی اورشہداء کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی، بعد ازاں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور افواج پاکستان اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی بالخصوص شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ درجات کی بلندی کی بھی دعا کی گئی۔
دشمن ملک کے گانے پر ڈانس کرنے پر مقدمہ درج ہو گا