’رجب بٹ اچھے بیٹے تو ہوسکتے ہیں مگر شوہر نہیں‘، اہلیہ سے بدسلوکی کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر مدرز ڈے کے حوالے سے ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ لیکن وی لاگ کے ایک خاص حصے نے ناظرین کو مایوس کر دیا جو کہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ تھا۔ صارفین کو رجب بٹ کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے یو ٹیوبر پر تنقید شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر بہت برا حملہ ہوا ہے‘، معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ
مدرز ڈے کے موقع پر اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں رجب بٹ اپنی والدہ کے لیے کیک لاتے ہیں اور ساتھ کہتے ہیں کہ وہ کیک کے علاوہ کوئی تحفہ نہیں لا سکے جس پر یوٹیوبر کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہو نے انہیں گفٹ اور کیک لا دیا تھا۔
رجب بٹ کی اہلیہ ان کو کہتی دکھائی دیں کہ ’آپ نہیں تھے تو آپ کی کمی میں نے پوری کر دی‘ جس پر یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’میں نے آ جانا تھا تم صرف پوائنٹ بڑھانے کے چکروں میں ہو‘۔ ساتھ ہی انہوں نے اہلیہ سے بدسلوکی کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ماں کے لیے کوئی میری نمائندگی نہ کرے، میرا انتظار کرنا بنتا تھا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’سارا چکر اسائلم کا تھا‘، یوٹیوبر رجب بٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
رجب بٹ نے مزید کہا کہ اس نے اپنے پوائنٹ بڑھانے کے لیے مجھے دھوکا دیا ہے، نہ اس نے مجھ سے پوچھا اور نہ ہی بتایا۔ یوٹیوبر کے اس رویے پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہوئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ بہت برا شخص ہے، ساری دنیا کے سامنے اپنی بیوی کو بےعزت کررہا ہے۔
کیا گھٹیا شخص ھے ،ساری دنیا کے سامنے اپنی بیوی کو بےعزت کررھا ھے۔ pic.
— صحرانورد (@Aadiiroy2) May 13, 2025
ایک صارف کا کا کہنا تھا کہ ایمان بہت اچھی لڑکی ہے میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اس تعلق کو کیسے نبھا رہی ہے۔ نبیلہ فیصل کا کہنا تھا کہ رجب بٹ اچھے بیٹے، اچھے بھائی اور اچھے دوست تو ہو سکتے ہیں لیکن وہ اچھے شوہر نہیں ہیں۔
رجب بٹ کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ کھانے پر موجود تھے، اس میں دیکھا گیا کہ رجب بٹ نے اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کی، مگر اپنی اہلیہ ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ جس پر مداحوں کا کہنا تھا کہ رجب بٹ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے۔
کئی صارفین نے انہیں بطور شوہر ناکام قرار دے دیا تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اسلام میں بیوی کے حقوق کو بھی اتنی ہی اہمیت دی گئی ہے جتنی ماں، بہن اور والدین کو، ان کا کہنا تھا کہ رجب ہر کسی کو ترجیح دیتے ہیں، سوائے اپنی بیوی کے اور یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمان رجب بٹ یو ٹیوبرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمان یو ٹیوبر کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی بیوی کے کے ساتھ کے لیے کہ رجب
پڑھیں:
کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کو الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا
MUMBAI:بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو نے اپنی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریا کو ان کے خلاف الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا۔
بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریتا بھٹاچاریا نے کمارسانو پر الزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے ان پر اور ان کے بچوں کے ساتھ غلط سلوک کیا، انہیں بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حمل کے دوران عدالت میں گھسیٹا۔
ریتا بھٹاچاریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کمار سانو کے رویے پر بات کی تھی اور کہا تھا کہ عاشقی فلم سے شہرت ملتے ہیں ان کے تیور بدل گئے تھے، غیرمحفوظ محسوس کرتے تھے اور گھر سے جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔
کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کمارسانو کی بہن بھی ان کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتی تھیں جبکہ وہ بچوں کے ساتھ الگ کمرے میں سوتی تھیں۔
بعد ازاں کمار سانو نے الزامات یکسر مسترد کردیے تھے اور ان کی وکیل ثنا رئیس خان نے ریتا بھٹا چاریہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کو بیانات کےذریعے بدنام کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ اگر مزید ایسی کوئی کوشش کی گئی تو مزید بھرپور قانونی کارروائی کی گئی۔
وکیل نے کمارسانو کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ انہوں نے سدابہار موسیقی دی ہے اور نسلوں کے لیے یاد گار میوزک دیا ہے اور اس طرح کے بے بنیاد الزامات اور جھوٹے بیانات سے ان کی شہرت کو داغ دار نہیں کیا جاسکتا۔
کمار سانو اور ریتا بھٹاچاریا کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور 1994 میں دونوں کی طلاق ہوئی تھی، اس کے بعد کمار سانو نے 2001 میں سالونی بھٹاچاریا سے شادی کی، جن کے ساتھ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔