پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ وفاق نئے منصوبوں کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے مکمل کرے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور ساہیوال موٹر وے شروع کرنے سے پہلے حیدرآباد سکھر موٹروے پہلے بنایا جائے۔

سکھر حیدرآباد موٹروے کا تعمیراتی کام 30 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ.

..

ان کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی موجود نہیں تھے، یقین دہانی کے بجائے سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ سکھر حیدرآباد موٹروے ریجنل کنیکٹیوٹی کےلیے انتہائی اہم ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سکھر حیدرآباد موٹروے

پڑھیں:

طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق، 8 زخمی

احمدپور شرقیہ: احمد پور ایسٹ ٹول پلازہ کے نزدیک طالبات سے بھری ہائی ایس وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جب کہ  8 زخمی ہو گئیں۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،جب گاڑی میں 18 طالبات سوار تھیں جو امتحان دے کر واپس جا رہی تھیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور طالبات کو وین سے نکالا گیا جب کہ زخمی طالبات کو موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

موٹروے پولیس نے بعد ازاں جائے حادثہ کو محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرائی۔  ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ندا یاسر کا انکشاف غیر ملکی ملازمہ کی چوری پر دلچسپ واقعہ بیان کر دیا
  • طالبات سے بھری وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق، 8 زخمی
  • پاکستان کاکشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم
  • پاک بھارت کشیدگی: ایشیا کپ بھارت کے بجائے کس ملک میں ہوگا؟
  • کشن گنگا اور رتلے منصوبوں پر ثالثی عدالت کا ضمنی فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم
  • پارلیمان اچھے طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے، جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں معاون ہے: آصف علی زرداری
  • جڑانوالہ: موٹروے پر حادثے میں دو خواتین جاں بحق، 15 افراد زخمی
  • پاکستان کے کن شہروں کے سینکڑوں دیہات اب فور جی سروسز سے منسلک ہوں گے؟
  • ’رائٹ ٹو انفارمیشن‘ کیا ہے اور عام شہری اس سے کیسے فائدہ لے سکتا ہے؟
  • نوجوان سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ، نفرت انگیز مواد سے پرہیز کریں، حسین شاہ