بیٹے میجر ذکا کی شہادت پر والد کا معنی خیز بیان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سٹی42: معرکہ بنیان مَّرْصُوْص/یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے اہل خانہ کا اظہار تشکر،ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں،قوم کے بہادر سپوت میجر ذکا شہید کے والد کا معانی خیز بیان سامنے آیا۔
میجر ذکا شہید نے 2012 میں سیاچن میں گیاری سیکٹر کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا، یوم تشکر کے موقع پر میجر ذکا شہید کے والدکا کہنا تھا کہ’میرے بیٹے نے گیاری میں جام شہادت نوش کیا ، افواج پاکستان کی بھارت کیخلاف عظیم فتح پر مجھے بہت خوشی ہوئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
مودی نے جہاز تو خرید لئے مگر پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے جیسا جذبہ کہاں سے لے گا؟ شہید میجر ذکا کے والد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان جذبہ شہادت سے سرشار ہیں۔
شہید بیٹے کی تصویر سے بات کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ’ بیٹے آپکی شہادت کا بدلہ پاکستان کی افواج نے بھارت سے لے لیا۔
نریکنگ نیوز: پٹرولیم کی قیمت میں بھاری کمی
میجر ذکا شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ’ جب مجھے پاکستان کی مسلح افواج کی فتح کی خبر ملی تو میں نے سجدہ شکر ادا کیا‘ میں نے دشمن کی شکست کی دعائیں کی۔
میجر ذکا شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ’ پاکستان کی مسلح افواج نے جیسے بھارتی دفاع کو ناکارہ بنایا وہ تاریخی ہے‘ ہم بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھول میں نہ رہے، وطن عزیر کی مضبوط بنیادوں میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ’ٹرمپ ڈانس‘ کرکے دکھا دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میجر ذکا شہید کے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی والد کا
پڑھیں:
سچن ٹنڈولکر کے بیٹے کی معروف بزنس مین کی پوتی سے منگنی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہے اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔
منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔