فیصل راٹھور اور ان کے والد ممتاز راٹھور کی وزارت عظمیٰ کے حلف اور ادوار میں مماثلت
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
کولاج بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ
نو منتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور اور اِن کے والد راجا ممتاز حسین راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے حلف اور ادوار میں دلچسپ مماثلت سامنے آئی ہے۔
1990ء میں راجا ممتاز حسین راٹھور سے بطور صدر ریاست سردار عبدالقیوم نے وزارتِ عظمی کا حلف نہیں لیا تھا، صاحبزادہ اسحاق ظفر نے بطور اسپیکر قانون ساز اسمبلی ممتاز حسین راٹھور سے حلف لیا تھا۔
فیصل ممتاز راٹھور کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔
نومنتخب وزیرِاعظم فیصل راٹھور سے بھی صدر بیرسٹر سلطان نے علالت کے باعث حلف نہیں لیا، قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے فیصل ممتاز راٹھور سے حلف لیا ہے۔
ممتاز حسین راٹھور 1990ء میں وزیرِ اعظم بنے تھے جن کی حکومت صرف 9 ماہ چل سکی تھی۔
فیصل راٹھور اگست 2026ء تک وزیرِ اعظم رہیں گے، اِن کی مدت بھی تقریباً 9 ماہ بنے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل ممتاز راٹھور ممتاز حسین راٹھور راٹھور سے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔