data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن اور جدید سہولیات کی فراہمی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی جدیدیت اور صوبے سمیت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں کراچی کے دورے کے دوران نئی شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کے اپ گریڈ شدہ ویٹنگ ایریاز اور لائونجز کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبہ اکیلیے مکمل نہیں کرسکتی، وفاقی حکومت تعاون کرے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے منصب سنبھالنے کے بعد ملک کے ریلوے نظام کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی، لاہور ریلوے سٹیشن کی جدیدیت کے بعد کراچی کینٹ سٹیشن کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے کے تمام ریلوے اسٹیشن جدید خطوط پر استوار کیے جائیں گے تا کہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے کراچی کو ملک کا معاشی مرکز اور ’’پاکستان کا دل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ ریلوے نیٹ ورک کی بہتری کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ریلوے نیٹ ورک کو وسطی ایشیا تک توسیع دے گی اورازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے لائن منصوبہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اسلام آباد-استنبول ریل روٹ کی بحالی پر بھی زور دیا۔ وزیراعظمنے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرسودہ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ علاوہ ازیں تقریب سے خطاب میں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی تکمیل کیلیے وفاقی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے سی آر جیسا بڑا منصوبہ سندھ حکومت اکیلے مکمل نہیں کر سکتی، شہر کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ ضروریات کو پورا کرنے کیلیے کے سی آر جیسے جامع ماس ٹرانزٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت وفاقی حکام اور ریلوے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل ممکن ہو سکے۔ علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ،سعید غنی اور ذوالفقار علی شاہ نے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، وفاقی سیکرٹری ریلوے نے صوبائی وزراء کو کینٹ اسٹیشن اور شالیمار ایکسپریس کا دورہ کرایا۔ وزراء نے سندھ حکومت کے تعاون سے کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور شالیمار ایکسپریس میں جدید سہولیات کی فراہمی کی تعریف کی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے مسافروں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شالیمار ایکسپریس جدید سہولیات کینٹ اسٹیشن سندھ حکومت نے کہا کہ کے سی ا ر انہوں نے

پڑھیں:

کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔

 نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کے لیے محنت کررہے ہیں، جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ آؤٹ سورس کے ذریعے ٹرین کا انتہائی بہترین کام کیا گیا ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ریلوے کے صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹنر شپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تھرکول کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے۔

 ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کا افتتاح
  • وزیراعظم نے کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، مسافر خانوں و لاؤنجز کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا
  • کراچی ،وزیرِ اعظم کا شالمیار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن اپگریڈیشن، مسافر خانوں، لاؤنجز کا افتتاح
  • کراچی روشنوں کا شہر ، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے؛ وزیراعظم
  • کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے:وزیراعظم
  • نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا
  • کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل، وزیر اعظم آج اپ گریڈ شالیمار ٹرین کا افتتاح کریں گے