بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کردیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی اور بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں یوم تشکر اور یوم فتح کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیوی، فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے بھارت کو بدترین شکست دی ہے، بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام جا چکا ہے کہ ایشیا میں اگر کوئی سپر ٹائیگر ہے تو وہ پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہماری بہادر افواج کے ساتھ ساتھ پورے پاکستانی قوم نے مل کر جیتی ہے، بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا رہا، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی چینلز، وی لاگرز، یوٹیوب اسٹریمز پر پابندیاں عائد کی گئیں لیکن پاکستانی میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کے سپریم کمانڈر صدر آصف علی زرداری بھی پیش پیش تھے، اس جنگ میں اس خاندان کی تیسری نسل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے اس کی مثال نہیں ملتی، بلاول نے اقوام متحدہ میں کہا تھا کہ مودی بچر آف گجرات، بچر آف کشمیر ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چیئرمین بلاول بھٹو کے سر کی قیمت رکھی، اس کے باوجود بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے اور وہاں پر بھی کشمیر کا مقدمہ لڑا۔
شرجیل انعام میمن عوام اور پی پی پی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہوئےکہا کہ جب تک دنیا قائم رہے گی، پاکستان قائم رہے گا، ہمارے جوانوں نے جس طرح بھارت کو دھول چٹائی اس پر پورا پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام بلاول بھٹو نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔