خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے جرگہ، شوکت یوسفزئی اور احمد کریم کنڈی ماڈریٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
جرگے سے علی اصغر خان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جرگے کے دو سیشنز ہوں گے اور ہر سیاسی جماعت سے ایک رکن کو خطاب کا موقع دیا جائے گا، 4 منٹ بعد گھنٹی بجائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے جرگہ صوبائی اسمبلی میں جاری ہے، جس کے لیے ایم پی اے شوکت یوسفزئی اور احمد کریم کنڈی کو ماڈریٹر مقرر کیا گیا ہے۔ جرگے سے علی اصغر خان نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جرگے کے دو سیشنز ہوں گے اور ہر سیاسی جماعت سے ایک رکن کو خطاب کا موقع دیا جائے گا، 4 منٹ بعد گھنٹی بجائی جائے گی۔ علی اصغر خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک متفقہ قرارداد منظور کی جائے، جو بھی سفارشات ہیں وہ تمام باضابطہ قرارداد کا حصہ بنیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔