بلاول بھٹو نے انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کی جنگ لڑی، شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کی جنگ لڑی۔
ہمیں ایٹمی قوت ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں سپریم کمانڈر کی حیثیت سے صدر آصف علی زرداری بھی موجود تھے۔
کراچی میں پی پی پی کی جانب سے یومِ تشکر کے پیشِ نظر منقعدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیڈر شپ کی ہدایت پر سندھ بھر میں یومِ تشکر و یومِ فتح منا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو دھول چٹائی، یہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا، دشمن کو شکست دینے پر پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دنیا کو پیغام چلا گیا ایشیا کی سُپر پَاور پاکستان ہے، اس جنگ کو میڈیا اور سوشل میڈیا کے ساتھ 24 کروڑ عوام نے جیتا ہے، پاکستان کی میڈیا نے صرف سچ دیکھا اور بولا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جنگ میں فتح کے بعد بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تقریب میں اصل ہیروز افواجِ پاکستان کے جوان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی فتح حاصل کی ہے جس سے پوری قوم متحد ہو گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما تقریب میں شریک ہوئے ہیں، ہمیں کوئی بھی طاقت ہرا نہیں سکتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کو رافیل پر گھمنڈ تھا، ہماری فضائیہ نے رافیل گرائے، بھارت کے خلاف آپریشن کا آغاز نمازِ فجر کے بعد کیا گیا۔ ہم نے میڈیا کی جنگ میں بھی فتح حاصل کی، سوشل میڈیا نے بھارتی میڈیا کو زیرو بنا دیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہداء اور زخمیوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ اعلان کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (عزیزیہ) میں یادگار ری یونین تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول (عزیزیہ) میں سابق طلبہ اور اساتذہ کی ری یونین تقریب منعقد ہوئی،جس میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کر کے اسکول کے سنہری دنوں کی یادیں تازہ کیں۔ تقریب کا انعقاد پرنسپل عتیق الرحمن کی سرپرستی میں کیا گیا، جبکہ انتظامات کی ذمہ داری سابق طالب علم محمد امجد نے سنبھالی۔ تقریب کا آغاز خیرمقدمی کلمات اور قاری عبدالباسط کی تلاوتِ قرآنِ پاک سےہوا۔ تقریب دوپہر دو بجے شروع ہوئی اور نمازِ عصر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شرکاء نےاسکول گراؤنڈ میں پرانی یادوں کو تازہ کیا اور ساتھیوں کے ساتھ بچپن کے لمحات دہرائے۔ تقریب میں گروپ کی جانب سے دس اساتذہ کو تعریفی اسناد اور پرنسپل عتیق الرحمن کو وی ار ون شیلڈ پیش کی گئی۔ شرکاء نے اس اقدام کو اساتذہ کی خدمات کا اعتراف قرار دیا۔ یاختتامی لمحات میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جہاں تمام شرکاء نے آئندہ بھی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت محمد امجد نے کی، معاونت عبدالعزیز کریم بخش نے جبکہ میڈیا کوریج عماد سجاد، احتشام، فیصل وسیم، عبدالحفیظ، شعیب الطاف اور بلال اقبال نے انجام دیا۔ سابق طلبہ نے اپنے تعلیمی دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی رہنمائی کی اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ کئی فارغ التحصیل طلبہ اب مختلف ممالک میں نمایاں عہدوں پر فائز ہیں، جو اسکول کے لیے باعثِ فخر ہے۔