وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستانی ساختہ جنگی ساز و سامان کے لیے دنیا بھر سے اتنے آرڈرز آ رہے ہیں کہ شاید وہ 2 سال میں بھی پورے نہ ہوں سکیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بری، نیوی اور ائیر فورس کی قدر دنیا اس لیے کرتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے اپنے شعبے میں قابل ہیں بلکہ انتہائی پروفیشنل بھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاک افواج کے بھرپور جوابی حملوں نے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا ،ہمارے جوانوں نے بہادری کے جوہر دکھائے جنہیں پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ ہیںدیا جائے گا ،افواج پاکستان اور پوری قوم ملکی دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت  تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت جنگ پاک فوج رضا حیات ہراج وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ پاک فوج رضا حیات ہراج

پڑھیں:

ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے دولت کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت پہلی بار 500 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے۔

فوربز بلین ائیر انڈیکس کے مطابق یکم اکتوبر کو ان کے اثاثے 500 ارب ڈالرز تک پہنچے، تاہم بعد میں معمولی کمی کے باعث یہ رقم 499.1 ارب ڈالرز رہی۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں اور دیگر کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی قدر کے نتیجے میں سامنے آیا۔

ایلون مسک ٹیسلا کے 12.4 فیصد حصص کے مالک ہیں، اور ان کی زیادہ تر دولت اسی کمپنی سے وابستہ ہے۔ رواں سال اب تک ٹیسلا کے حصص میں 14 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ یکم اکتوبر کو صرف ایک دن میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس سے مسک کی دولت میں 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ایلون مسک کے اثاثے کم ہو رہے تھے، تاہم امریکی صدر ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کرنے اور اپنی کمپنیوں پر دوبارہ توجہ دینے کے بعد ان کی دولت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حال ہی میں انہوں نے ٹیسلا کے ایک ارب ڈالرز مالیت کے حصص خرید کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کیا۔

اسپیس ایکس اور ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً 400 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جبکہ جولائی 2025 میں ایکس اے آئی کی قدر 75 ارب ڈالرز رہی۔

گزشتہ سال دسمبر میں ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی دولت 400 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔ انفارما کنکٹ اکیڈمی کی رپورٹ کے مطابق ان کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو 2027 تک وہ دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر (1000 ارب ڈالرز کے مالک) بن جائیں گے۔

فی الحال مسک 499 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں اور اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن (350.7 ارب ڈالرز) سے تقریباً 150 ارب ڈالرز زیادہ کے مالک ہیں۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ 245 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
  • قائم مقام صدر سردار ایاز صادق نے — خضدار میں 14 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی  شکست خوردہ افواج  کا جنگی جنون برقرار 
  • قوم، علماء پاکستان کی سلامتی، دفاع کیلئے افواج کیساتھ کھڑے: عبدالخبیر آزاد
  • ٹرمپ مودی کشیدگی کی وجہ پاکستان سے ٹرمپ کی قربت
  • لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع، پاکستان نے انٹرپول سےٹریکرز لاگ مانگ لیا۔
  • اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، 200کارکن گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • کراچی میں لندن سے چوری شدہ گاڑی کی موجودگی کا معاملہ: پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ مانگ لیا