معرکۂ حق: پاکستان کی شاندار فتح، فرانسیسی میڈیا نے بھی مان لی برتری
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
معرکۂ حق: پاکستان کی شاندار فتح، فرانسیسی میڈیا نے بھی مان لی برتری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: معرکۂ حق میں پاکستان کی مسلح افواج نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید حکمت عملی سے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر عالمی سطح پر اپنی برتری منوا لی ہے۔ فرانسیسی میڈیا نے بھی پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربہ ہی اس فتح کا اصل راز ہے۔
فرانسیسی میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ” میں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارے مکمل طور پر ناکام رہے جبکہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی بہترین حکمت عملی، مربوط دفاع اور جارحانہ ردِعمل کے ذریعے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
پاک فضائیہ کے جے ایف-10 طیاروں کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملا دیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو نئی پہچان بھی دی۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے صرف جدید ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کیا بلکہ اپنی مہارت، نظم و ضبط اور عملی تیاری سے یہ ثابت کیا کہ جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں، حوصلے اور حکمت عملی سے جیتی جاتی ہیں۔
فرانسیسی تجزیہ کاروں نے بھارتی افواج کی ناکامی کی بڑی وجہ اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی کمی اور ناقص کمان کو قرار دیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مہنگے ہتھیار رکھنے کے باوجود بھارت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو واضح کرتا ہے کہ صرف ساز و سامان سے کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔
پاکستان کی عسکری قیادت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وطن کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ معرکۂ حق نہ صرف ایک عسکری کامیابی ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور دفاعی پالیسی کی فتح بھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری شیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری کامران مسیح کو ہلالِ جُرات سے نوازا جائے،اکرم گل کا مطالبہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے سفارتی محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا ؛ ورلڈ بینک کا سندھ طاس معاہدے پر واضح مؤقف سامنے آگیا پاکستان سے شکست کا غصہ، بھارتی سیاحوں نے ترکی اور آزربائیجان کو نشانے پر رکھ لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فرانسیسی میڈیا پاکستان کی
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔