’بھارتی رافیل کو تباہ کرنے والا جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا تھا‘، مریم نواز کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ رافیل ایک فرانسیسی جہاز ہے جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اس کو کوئی گرا نہیں سکتا، اور آج آپ کے جے ایف تھنڈر نے اسے گرایا، اور جے ایف 17 تھنڈر کو نواز شریف نے بنایا تھا۔
لو جی، JF Thunder نے رافیل گرایا اور وہ بھی نواز شریف نے بنایا تھا۔ pic.
— Faiza Murad (@advfayeza) May 14, 2025
مریم نواز کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین کی جانب سے مریم نواز پر تنقید کی گئی کہ رافیل طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے نہیں بلکہ J10 C نے گرایا نے گرائے تھے اور یہ نواز شریف نے نہیں بنائے۔
ایک صارف نے طنزاً کہا کہ اگر کسی کو نہیں معلوم کہ جے ایف17 تھنڈر کس نے بنایا تھا تو وہ بھی سن لیں آج۔
اگ کسی کو نہیں معلوم کہ جے ایف تھنڈر کس نے بنایا تھا تو وہ بھی سن لیں آج???? pic.twitter.com/52LRARlK9h
— Dɾ Nαҽҽɱ Mҽσ, MD (@DrNaeemMeoMD) May 14, 2025
وسیم اکرم نے لکھا کہ جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے اتفاق فاؤنڈری میں بنائے تھے۔
جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے اتفاق فاؤنڈری میں بنائے تھے۔۔۔
پاکستان زندہ باد۔۔۔ pic.twitter.com/4XmsQzdXpp
— Waseem Akram (@PatrioticWsi) May 14, 2025
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر نواز شریف کی جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی اور مریم نواز پر تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’بے شرم نالائق پھر شروع ہوگئے،جاہلو کچھ اور ڈھونڈو، واہیات بے سروپا تنقید کے لیے۔ یہ دیکھو پھر چلو پھر پانی بھی ڈھونڈ لینا‘۔
بے شرم نالائق پھر شروع ہوگئے،جاہلو کچھ اور ڈھونڈو واہیات بے سروپا تنقید کے لئے
یہ دیکھو پھر چلو پھر پانی بھی ڈھونڈ لینا pic.twitter.com/E3kNdt2tj1
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) May 14, 2025
آفتاب احمد گورایہ نے عظمیٰ بخاری کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جے ایف -17 تھنڈر طیارے کا MOU بی بی شہید نے 1995 میں سائن کیا تھا اور پاکستان میں اس کی پیداوار کا آغاز پیپلزپارٹی کے دور میں 2008 میں ہوا اور پہلا پاکستانی ساختہ طیارہ بھی پیپلزپارٹی ہی کے دور میں 2009 میں پاک فضائیہ کے حوالے ہوا۔
عوام کا پُرزور مطالبہ ہے کہ عظمیٰ بخاری کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے تاکہ اس کو سندیافتہ جھوٹی قرار دیا جا سکے۔
جے ایف -17 تھنڈر طیارے کا MOU بی بی شہید نے 1995 میں سائن کیا تھا اور پاکستان میں اس کی پیداوار کا آغاز پیپلزپارٹی کے دور میں 2008 میں ہوا اور پہلا پاکستانی ساختہ… https://t.co/zPSiUXpCDu pic.twitter.com/3M4ZY8bsbW
— Aftab Ahmad Goraya (@GorayaAftab) May 15, 2025
طارق متین نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بی بی اول تو رفال پاکستان ائرفورس نے گرایا تھا دوم جے ٹین سی نے گرایا جو عمران خان کے دور میں پاکستان لایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جے ایف تھنڈر کی ٹیکنالوجی پاکستان نواز شریف دور میں آئی ( یہ ان کا کریڈٹ ہے ) جو چین نے بنایا تھا۔ آئے بڑے میاں صاحب انجینئر
جے ایف تھنڈر نواز شریف نے بنایا تھا۔
بی بی اول تو رفال پاکستان ائرفورس نے گرایا تھا دوم جے ٹین سی نے گرایا جو عمران خان کے دور میں پاکستان لایا ۔
جے ایف تھنڈر کی ٹیکنالوجی پاکستان نواز شریف دور میں آئی ( یہ ان کا کریڈٹ ہے ) جو چین نے بنایا تھا۔ آئے بڑے میاں صاحب انجینئر…
— Tariq Mateen (@tariqmateen) May 14, 2025
ایک ایکس صارف نے مریم نواز کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بات نہ جے ایف 17 تھنڈر کو پتہ تھی نہ نواز شریف کو‘۔
“the jet that took down Rafale was the JF-17 Thunder — made by Nawaz Sharif.” – Maryam Nawaz
ye baat na JF-17 Thunder ko pata thi na Nawaz Sharif ko ???????????? pic.twitter.com/sgwg25tYso
— Dexie (@dexiewrites) May 14, 2025
شمس خٹک نے لکھا کہ پہلی بات رافیل JF 17 تھنڈر نے نہیں J10 C نے گرایا دوسری بات JF 17 تھنڈر کے بنانے میں نواز شریف کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
پہلی بات رافیل JF 17 تھنڈر نے نہیں J10 C نے گرایا دوسری بات JF 17 تھنڈر کے بنانے میں نواز شریف کا دور دور تک کوئی تعلق نہیںpic.twitter.com/53DaoQB5n4
— Shams Khattak (@Sh_am_92) May 14, 2025
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھی بھی نہیں دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے ۔نالائق چٹے انپڑ پنجاب پہ مسلط کر دیے گئے ہیں ٹک ٹاکر فرماتی ہیں کہ جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا ہے ۔اس پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔
ایک تو یہ پڑھے لکھی بھی نہیں دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے ۔نالائق چٹے انپڑ پنجاب پہ مسلط کر دیے گئے ہیں ٹک ٹاکر فرماتی ہیں کہ جے ایف 17 تھنڈر نواز شریف نے بنایا ہے ۔اس پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے https://t.co/Xmt4z5DUUq
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) May 15, 2025
واضح رہے کہ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے بھارت کا S-400 دفاعی سسٹم تباہ کیا۔ پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا۔ ائیر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک بھارت کشیدگی جے ایف 17 تھنڈر مریم نواز نواز شریفذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی جے ایف 17 تھنڈر مریم نواز نواز شریف جے ایف تھنڈر کے دور میں مریم نواز JF 17 تھنڈر کہ جے ایف کے جے ایف تھنڈر کے بھی نہیں نے گرایا تھنڈر نے نے نہیں کہا کہ
پڑھیں:
اپنے صوبوں سے بے خبر لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آجاتے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے پنجاب مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے صوبوں کی خبر نہ رکھنے والے لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آ جاتے ہیں۔ خیبر پی کے میں دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بیڈ گورننس روزانہ دروازے پر دستک دے رہی ہے، مگر وہاں کوئی بات کرنے والا نہیں۔ کے پی کابینہ کے دو وزراء نے وزیراعلیٰ کی کرپشن کہانیاں سنا کر استعفے دیے، لیکن اس کے باوجود وہ پنجاب پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ بونیر، صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے، کیا کے پی حکومت نے ان سب کو امداد فراہم کردی؟۔ کے پی کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق کو فنڈز کے لیے خطوط لکھتا ہے، جبکہ ان کے نمائندے پنجاب پر بے بنیاد تنقید میں مصروف ہیں۔ شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیرنے سے حقائق نہیں چھپ سکتے۔ مریم نواز سیلاب متاثرین کے نام پر نہ قرض مانگیں گی نہ امداد۔ جن کو چندے اور امداد کھانے کی عادت پڑی ہو، وہ دوسروں کو بھی اپنی طرح سمجھتے ہیں۔ مریم نواز ایک خوددار لیڈر کی بیٹی ہیں، وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی۔ پنجاب میں سیلاب سے دس یا بیس نہیں بلکہ 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، اس قدر بڑے پیمانے پر سروے ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ مریم نواز بغیر کسی حکومتی وسائل کے خود سیلاب سے متاثرہ ہر فرد تک پہنچیں گی اور ان کی عملی مدد کریں گی۔