Juraat:
2025-10-04@20:13:25 GMT

حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں

بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی کمپنیوں کو عدالتی حکم کے مطابق تحلیل کیا گیا
برطانوی عدالت نے حسن نواز پر 5.2ملین پاؤنڈز جرمانہ ، بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا

برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے ۔واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.

2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: برطانیہ میں حسن نواز کے مطابق

پڑھیں:

حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

نواز لیگ اور پیپلزپارٹی وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات، ایک دوسرے کیخلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی، ہمارے کسی لیڈر، کارکن نے پنجاب سے متعلق کوئی متنازع گفتگو نہیں کی
ہمارے کسی کارکن، پارٹی عہدیدار، رہنما کا پنجاب پر تنقید یا سوشل میڈیا پرلکھا ہے تو ثبوت دیں، اگرثبوت نہیں تو مریم نواز اپنے بیان واپس لیں،پیپلزپارٹی کا مؤقف،مریم نواز کے بیانات پرتحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تنقید پر ناراض اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو منا لیا۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔اسلام آباد میں مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی کے وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات۔ ملاقات میں دونوں اتحادی جماعتوں نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا جبکہ ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔ملاقات میںا سپیکر ایازصادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری اوررانا مبشر شریک تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد میں سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔پیپلزپارٹی کا مؤقف تھا کہ ہمارے کسی لیڈر، کارکن نے پنجاب سے متعلق کوئی متنازعہ گفتگو نہیں کی۔ پی پی رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے کسی کارکن، پارٹی عہدیدار، رہنما نے پنجاب پر تنقید یا سوشل میڈیا پرلکھا ہے تو ثبوت دیں۔ اگرثبوت نہیں تو مریم نواز اپنے بیان واپس لیں۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ناراضی دور کرنے کا فیصلہ کیا، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نیاسحاق ڈار سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری مزید تیز کردی، جبری انخلاء کا نیا حکم
  • پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کردی گئیں
  • وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی
  • نواز لیگ سے لفظی جنگ،پیپلز پارٹی کاپنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
  • حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
  • پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں مزید کاروبار نہ کرنے کا فیصلہ، وجہ بھی بتادی
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق