میڈیکل کی تعلیم میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبا کیلیے خوش خبری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کے لئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دے دی۔
اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024–25 کے لیے دی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کے لیے مثال نہیں بنے گی اور میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ 13 مئی 2025 کو کیا گیا تاکہ خالی نشستوں پر اہل امیدواروں کو موقع مل سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔
دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔
ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔