صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیر نے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹراسدعباس شاہ، ڈاکٹر وجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزا موجود تھے۔
(جاری ہے)
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال
پڑھیں:
مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، عبدالرحمٰن رفیق
کوئٹہ کے مقامی مدرسہ میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کرنا انسانیت کے اصولوں کے منافی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوموں کی حمایت کی ہے اور موجودہ حالات میں ملک بھر میں فلسطین کے حق میں اجتماعات ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کرکے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی مدرسہ میں منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت کے خلاف 15 مئی کو کوئٹہ میں "اسرائیل مردہ باد ملین مارچ" دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ امت مسلمہ اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو سختی سے تاکید کی کہ ملین مارچ کی کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں۔ عوام الناس کو اس میں بھرپور شرکت کی دعوت دیں اور ہر سطح پر اس مقصد کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔