ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ جی سی سی خطیمیں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور بھارت کے درمیان

پڑھیں:

  بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی، پھر بھی امن کی بات کرتے ہیں: بلاول

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف 5 روزہ جنگ میں پاکستان کو  سرحدوں کے محاذ پر ہی نہیں بلکہ 3 مختلف محاذوں پر جیت ملی ہے۔ پھر بھی ہم امن کی بات کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کو 3 حصوں میں تقسیم کرتا ہوں، پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں، پاکستان نے بیانیہ کی جنگ جیتی اور پاکستان نے محاذ جنگ پر بھی بھارت کو شکست سے دو چار کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے، اس کے وسائل ہم سے 7 گنا زیادہ ہیں اور اْس کے سپر پاورز کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں ہی اتنی بڑی طاقت کو شکست دے کر اْس کے 6 جہاز گرا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونی صورتحال کے دوران سفارتی سطح پر پاکستانی سفیروں اور دفتر خارجہ کے نمائندوں نے تاریخی کردارادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدات پر ہم نے پاکستان کا مؤقف دنیا بھر تک پہچانے میں محنت اور کوشش کی اور پھر دنیا نے ہمارے مؤقف کو تسلیم بھی کر لیا۔ اس کے علاوہ بھی ایک اور بڑا محاذ تھا اور وہ تھا بیانیے کا محاذ، ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کو اس میں جیت نصیب ہوئی۔ بلاول بھٹو زرادری نے پاک-بھارت جنگ کے دوران قومی میڈیا کی کوریج کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار شاندار تھا، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا جب کہ دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا کیا جھوٹ دیکھا رہا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت نے پہلگام واقعے پر پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا تو پاکستان نے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا لیکن بھارت اس سے بھی پیچھے ہٹ گیا۔ بھارت جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی سطح پر بھی مسلسل جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پاکستان نے تو ابھی صرف اپنا دفاع میں 6 جہاز گرائے ہیں، جواب دینا تو ابھی باقی ہے۔ اس صورتحال کے دوران پاکستان کی ساکھ عالمی برادری کے سامنے بہتر ہوئی جب کہ بھارت نے اپنی ساکھ کھو دی ہے۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے تعزیتی پیغام میں آغا مرتضیٰ پویا مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ 

متعلقہ مضامین

  • قومیتی یکجہتی کا صحیح معنوں میں تحفظ کرتے ہوئے بہتر زندگی تخلیق کی جائے، چینی صدر
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان غیر رسمی تجارت عروج پر
  • کشمیری نوجوانوں کی کالے قوانین کے تحت پے در پے گرفتاریاں بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہیں، حریت کانفرنس
  • وزیراعظم کا مستقل ثالثی عدالت کے سندھ طاس معاہدے پر ضمنی ایوارڈ کا خیرمقدم
  •   بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی، پھر بھی امن کی بات کرتے ہیں: بلاول
  • اقوام متحدہ کی بچوں اور مسلح تنازعات پر رپورٹ سے پاکستان کے حوالہ جات ہٹانے کا خیرمقدم
  • سندھ طاس معاہدہ: ثالثی عدالت کی بھارت کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے مؤقف کی تائید
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم
  • اے آئی کا مؤثر استعمال: گوگل و ایشیائی بینک کے مقابلے میں پاکستانی طلبہ کا عالمی ایوارڈ
  • لاہور، چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان سے شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملاقات