ٹرمپ کی جانب سے سیزفائر کے اعلان پر بھارتی سیاستدان بھڑک اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 10 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی (سیز فائر) کے اعلان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔
اس اعلان کے بعد بھارت میں سیاسی اور صحافتی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ مودی سرکار پر زبردست تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ: "امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔ یہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور بھارتی دفتر خارجہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا ہے۔
کانگریس کے رہنما پون کھھیڑا نے کہا: "اگر مودی کو سیز فائر کا علم نہیں تھا تو کم از کم قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ:"بھارت کی خارجہ پالیسی اب دہلی سے نہیں، بلکہ واشنگٹن سے چلائی جا رہی ہے۔"
معروف صحافی ارناب گوسوامی نے ٹرمپ کے بیان کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا: "یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، ٹرمپ کو اس پر بیان دینے کا کوئی حق نہیں۔ ہم صرف اپنی حکومت اور افواج کی بات مانیں گے، باہر والوں کی نہیں۔"
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ: "آپریشن بنیان مرصوص کے بعد مودی نے خاموشی سے امریکہ سے سیز فائر کی اپیل کی اور پھر اس سے انکاری ہو گیا۔"
ان کے مطابق، سیزفائر کا فیصلہ دہلی میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں ہوا، اور مودی کی خاموشی اس کی سب سے بڑی دلیل ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیزفائر کے باوجود ایک بار پھر24 بھارتی ایئرپورٹ بند،444 پروازیں منسوخ
بمبئی (اوصاف نیوز) جنگی بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہ ہو سکا، بھارتی ایئرپورٹس دوبارہ بند کردیئےجبکہ444 پروازیں منسوخ کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق بعض ائیرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ،کاشان گڑھ، راجکوٹ اور ہیراسر ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔
امرتسر ائیر پورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستانی شہروں سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔
ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی 4 پروازیں منسوخ، 7 دن سے فلائی بگ ایئر کا ایک وکنگ طیارہ موجود ہے۔
کاندھلا، جام نگر اور کیشود سے بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، پور بند، راج کوٹ ائیرپورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کی ہدایت پر 32 ایئرپورٹس کی بندش کا نوٹم منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی بھارت پر تاریخی برتری مسلمہ حقیقت ہے ، عالمی جریدہ دی نیشنل انٹرسٹ کا اعتراف