اسلام آباد میں وکلاء کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے کی گھنٹی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے پہلے سے زیادہ جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں۔  اسلام ٹائمز۔ ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے سے معزز وکلا کی شہادتیں اور وکلا کا زخمی ہونا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے کی گھنٹی ہیں۔ ایک جانب بھارت تو دوسری جانب افغانستان دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے پاکستان میں خاک و خون کی بساط بچھانے میں مصروف ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے پہلے سے زیادہ جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں۔ اس صورتحال میں ہمارے فوجی جوانوں کی کارکردگی بے مثال ہے جنہوں نے اپنے خون سے وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا اور عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قانون دان بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے اسلام آباد کچہری میں بم دھماکہ اور وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ 

ملک محمد عثمان ڈوگر نے مزید کہا کہ ریاست کے خلاف یہ گوریلا کاروائیاں گزشتہ چار دہائیوں سے ہمارے ملک میں جاری ہیں۔ ان دہشت گردوں کے پروردہ کسی نہ کسی صورت ملک کے سکون کے درپے ہیں یہ ملائیت کے دفاع میں لڑتے ہیں یہ مشرف کے جدید اسلام کے تصور پہ کاری ضربیں لگاتے رہے یہی فکر بلوچستان میں اور دوسری جگہوں پہ فوجیوں پہ حملے کرتی ہے اور یہی لوگ کبھی ٹرین اور کبھی بسوں سے لوگوں کو اتار کے تعصب کے نام پہ شہید کرتے ہیں، یہ کسی واحد شخص کے درپے نہیں ہیں ان کا ٹارگٹ ملکی و ریاستی رٹ ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار