پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی، اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط مل گئی۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔مرکزی بینک نے آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رقم اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی کو دی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
53 کروڑ کے فراڈ کیس میں حتمی چالان جمع، عاطف خان سمیت 6 افراد ملزم قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ روپے کے فراڈ کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرایا۔ حتمی چالان میں اداکارہ نادیہ حسین کا نام شامل نہیں ہے، تاہم ان کے شوہر عاطف خان سمیت 6 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، جن کے خلاف ٹرائل کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر جعلسازی، خیانت اور فراڈ کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے رواں برس مارچ میں عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عاطف خان یکم جولائی 2015 کو اس نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہوئے تھے اور تعیناتی کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی کمپنی بھی قائم کی تھی۔
بینک کے گروپ ہیڈ کی جانب سے گزشتہ سال ایک درخواست میں ان پر مالیاتی خرد برد کے الزامات لگائے گئے تھے۔