آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی رقم حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
آئی ایم ایف سے 76کروڑ اسپیشل ڈرائنگ رائٹس(ایک ارب دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر) اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسرے قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے زخائر بڑھ گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک ایم ایف سے
پڑھیں:
یکم جولائی کوملک بھرمیں بینک بندرکھنے کااعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منگل کو اسٹیٹ بینک، ذیلی دفاتر اور تمام کمرشل بینکس بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا، بروز منگل کو مرکزی بینک اور ملک بھر میں ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کمرشل بینکس بھی یکم جولائی کو بینک ہالیڈے کے باعث بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو تمام بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی، تاہم عملہ ڈیوٹی پر حاضر ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینک ہالیڈے کا سرکلر جاری کردیا گیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ اتوار ویکلی آف کے باعث اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکس پہلے ہی بند ہوں گے، پیر 30 جون کو مالی سال کے اختتام پر بینکس اور اسٹیٹ بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔