پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل. WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔
جیل حکام نے اعجاز چوہدری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔
وکیل نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور اسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
22 جولائی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار صدر مملکت سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، امن معاہدے پر مبارکباد عدالت کو یقین دہانی کے باوجود اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا سپریم کورٹ بار کا رولز ترامیم اور فیسوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رہنما اعجاز چوہدری پی ٹی ا ئی جیل میں
پڑھیں:
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وفد میں شامل ایک رکن کے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نےماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات کی۔متعلقہ رکنِ وفد نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایئر فورس ون میں بطور وفد رکن سفر کر چکی ہیں۔
فواد چوہدری نے پاکستانی خاتون شمعہ جونیجو کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی جس میں وہ اسرائیلی سفارتکار شارون بارلی اور اپنے دوست ایلاڈ ریٹسن کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔یہ پوسٹ 2018 کی ہے جس میں شمعہ جونیجو نے لکھا تھا کہ وہ اپنے پی ایچ ڈی ریسرچ کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کو مدعو کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
انگریزوں کے دور میں ایجنٹ کے طور پر پالے گئے جاگیرداروں سے جاگیریں واپس لی جائیں،انتخابی عمل میں ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے
Pakistani delegate accompanying Shahbaz Shatif meeting Israeli diplomat, earlier she claimed she accompanied Shahbaz Shrif in Air Force 1 as delegate… https://t.co/uEQOThUA4p pic.twitter.com/c0Es2wdMqu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2025مزید :