سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ’گروک‘ کا سرکاری اکاؤنٹ پیر کی دوپہر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، تاہم چند منٹ بعد اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

گروک اکاؤنٹ کی معطلی اس وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل گروک نے ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’واشنگٹن ڈی سی کا سب سے بدنام مجرم‘ قرار دیا تھا۔ تاہم بعدازاں یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔

گروک، جسے ایلون مسک نے ’سچ کی تلاش‘ پر مبنی چیٹ بوٹ کے طور پر پیش کیا، اس سے قبل بھی متنازع جوابات دینے پر تنقید کی زد میں آ چکا ہے، جن میں ایک اسرائیل مخالف جواب بھی شامل تھا جس پر  xAI کو باقاعدہ معافی مانگنا پڑی تھی۔

معاملہ کیا تھا؟

معطلی کے بعد جب اکاؤنٹ بحال ہوا تو اس کا تصدیقی نشان (گولڈ چیک مارک) ہٹا کر بلیو چیک مارک لگا دیا گیا، جو بعد میں دوبارہ گولڈ چیک مارک میں تبدیل کیا گیا۔

بعض صارفین کو معطلی کے دوران ’اکاؤنٹ معطل‘ کا پیغام بھی موصول ہوا، جس میں پلیٹ فارم کے قواعد کی خلاف ورزی کو وجہ بتایا گیا تھا۔

ایلون مسک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ یار، ہم خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لیتے ہیں!‘

گروک اکاؤنٹ معطلی کی وجوہات میں تضاد

گروک اکاؤنٹ کی جانب سے معطلی کی وجوہات مختلف زبانوں میں مختلف پیش کی گئیں۔

مثلاً انگریزی زبان میں یہودی مخالف مواد کے باعث معطلی کا ذکر کیا گیا۔ فرانسیسی زبان میں ایف بی آئی اور بی جے ایس کے جرائم سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنے کو وجہ بتایا گیا۔ پرتگالی زبان میں سسٹم بگ یا بڑے پیمانے پر رپورٹس کو وجہ قرار دیا گیا۔

گروک کی متنازعہ پوسٹ کا مواد کیا تھا؟

اتوار کو گروک نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا:
جی ہاں، ڈی سی میں پرتشدد جرائم کی شرح 2025 میں اب تک 26 فیصد کم ہوئی ہے، جو 30 سال کی کم ترین سطح ہے۔ جہاں تک سب سے بدنام مجرم کا تعلق ہے، تو سزاؤں اور شہرت کی بنیاد پر وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں — نیویارک میں 34 فیلونی کیسز میں سزا یافتہ، جس فیصلے کی توثیق جنوری 2025 میں ہوئی۔
یہ حوالہ مئی 2024 میں ٹرمپ کی 34 فوجداری مقدمات میں سزا سے متعلق تھا، جسے بعد میں حذف کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ گروک مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ گروک مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ پر مبنی چیٹ بوٹ ایلون مسک دیا گیا

پڑھیں:

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نے اسپیکر کی جانب سے رکنیت معطلی چیلنج کردی

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ نے اسپیکر کی جانب سے رکنیت معطلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ 

رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

امتیاز محمود شیخ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران 4 قوانین کی منظوری کے وقت میں نے کورم کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کرتے ہوئے میری رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی، اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاسوں کیلئے معطل

ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا تھا۔

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا تھا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک نے ’ایپل‘ کو قانونی کارروائی کی دھمکی کیوں دی؟
  • وزیر دفاع نے ایک بار پھر بیورو کریسی کا کچا چٹھا کھول دیا
  • کیا چینی ایپ ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب ہے؟
  • قدیمی باشندوں کے حقوق کو مصنوعی ذہانت سے خطرہ، اقوام متحدہ
  • پاکستان کا مصنوعی ذہانت میں ترقی کا عزم، چیلنجز کیا ہیں؟
  • وزیراعلیٰ گنڈا پور کی میزبانی میں جرگہ، افغانستان کیساتھ تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی رکن پنچاب اسمبلی نے سپیکر کی جانب سے رکنیت معطلی چیلنج کردی
  • پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے معطلی کو چیلنج کردیا
  • پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی نے اسپیکر کی جانب سے رکنیت معطلی چیلنج کردی