9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سٹی42: وزیراعلیٰ مریم نواز نے نو مئی کا سانحہ برپا کرنے والوں کی بہت سخت الفاظ میں مذمت کی اور سٹوڈنتس کو پیار سے سمجھایا کہ قومی اداروں پر الزام تراشی کرنا بھیانک غلطی تھا۔
مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
جس وردی وک ڈنڈے پر لٹکا کر اس کی توہین اور تضحیک کی گئی، مذاق اڑایا گیا، اس یوردی وک پہن کر لوگ اب شہید ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا، مجھے یہ باتین کرنا پڑ رہی ہیں کیونکہ آپ کو یہ دونوں اینگل دکھانا ہیں، آپ ہمارا مستقبل ہیں، آپ کو حقائق کا پتہ ہونا چاہئے۔
فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔
مریم نواز نے سٹوڈنٹس سے کہا کہ آپ شاید 28 مئی(1998) کو پیدا بھی نہیں ہوئے ہو گے جب نواز شریف نے پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر کے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا ہے۔
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
مریم وناز نے کہا، یہاں جو پیاری بیتیاں بیٹھی ہیں، جو بچے بیٹھے ہیں یہ دس مئی والے ہیں، یہ پاکستان کا جھنڈا کبھی گرنے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ مریم نواز مئی والے
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔