فیصل آباد: وزیراعلیٰ مریم نواز لیپ ٹاپ و اسکالرشپ چیکس تقسیم کرینگی، وزیر تعلیم پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج فیصل آباد کے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ مریم نواز 6 پبلک اور میڈیکل یونیورسٹیوں کےطلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گی۔
اُنہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہتھیاروں کے بجائے ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔
اس حوالے سے جی سی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ مریم نواز یونیورسٹی کے طلباء میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ کے چیک تقسیم کریں گی۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ 2301 طلباء کو لیپ ٹاپ اور 556 طلباء کو اسکالرشپ کے چیک دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعلی پنجاب کی سرکٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈز اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ بھی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر فیصل آباد پہنچیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ لیپ ٹاپ
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔
بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنا دیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کریں۔