ملک بھر میں گرمی کی دستک،جنوبی پنجاب اور کراچی میں درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور بعض اوقات تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے.پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ جبکہ شہر قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم گرمی کی شدت 42 ڈگری سے زائد محسوس کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں عارضی کمی آ سکتی ہے۔ ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم وہاں بھی عمومی طور پر موسم خشک اور نسبتاً گرم رہے گا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک گرمی کی یہی لہر برقرار رہ سکتی ہے، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے گرمی کی
پڑھیں:
16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ویب ڈیسک: 16اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 10روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگرا حتمی سمری 15اگست کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی۔
وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے اگلے 15دن کیلئے قیمتوں کا اعلان کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر 65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟