لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں گرمی نے پھر زور پکڑ لیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔

ملک کے چند مقامات پر بارش ہوئی، سکھر، دادو،سبی اور تربت میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا، روہڑی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں 44 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، لاہور اور پشاور میں 42، راولپنڈی، اسلام آباد 38،کراچی اور کوئٹہ میں 36 ڈگری رہا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برستے رہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے 29 نئی سڑکیں، تعمیرات کا نیا ماڈل متعارف

انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے دوران قذافی اسٹیڈیم ، ظہور الٰہی روڈ،جیل روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ

وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی پر اظہارِ اطمینان

قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں آٹھ ماہ میں پانی کی نکاسی کا پائیدار سسٹم قابل تحسین ہے ۔ مریم نواز… pic.twitter.com/ZgZlBiss7i

— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 26, 2025

وزیراعلیٰ نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف قائم نکاسی آب کے نظام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ میں مکمل کیا گیا یہ سسٹم پائیدار اور قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بارش کے پانی کا نکاس بروقت ہو رہا ہے، جو متعلقہ اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

مریم نواز نے گلبرگ کے مختلف بلاکس کا معائنہ بھی کیا، جہاں انہوں نے ایل ڈی اے کے تحت جاری سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے سڑکوں پر نصب خوبصورت ٹف ٹائلز، پیور سسٹمز اور بیوٹیفیکیشن کے دیگر اقدامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے گلبرگ میں رہائشی و کمرشل علاقوں سے تجاوزات کے خاتمے، گرین بیلٹس کی ترتیب نو اور یونیفارم ڈویلپمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے فیشن ایونیو، ظہور الٰہی روڈ، کالج روڈ، سرسید روڈ سمیت دیگر کمرشل کوریڈورز پر جاری بیوٹیفیکیشن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور حکام کو معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بارش قذافی اسٹیڈیم گلبرگ لاہور مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
  • شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے! ہلکی و تیز بارش سے موسم خوشگوار
  • کراچی پر بادل چھا گئے؛ کئی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش شروع، موسم خوشگوار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، مزید بارش کی پیشگوئی
  • گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛  ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2 دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
  • لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش کے سبب حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا
  • مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا