کراچی؛ عشق کا تنازع، خنجر کے وار سے دوست کے ہاتھوں دوست قتل
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی:
کورنگی میں لڑکی کی عشق میں تنازع پر دوست نے دوست کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی نورانی بستی میں لڑائی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن انسپکٹر غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 24 سالہ بلال ولد جاوید ارشد کے نام سے کی گئی، مقتول اور اس کے دوست احسان کا (ع) نامی لڑکی سے محبت کا تنازع تھا، جس پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب احسان، شہریار، بلال اور عرفان سمیت دیگر افراد میں جھگڑا ہوا تھا۔
عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ احسان نے خنجر کے وار کر کے بلال کو قتل کیا اور واردات کے بعد تمام افراد فرار ہوگئے، مقتول فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
واقعے کا مقدمہ درج کرانے تاحال کوئی نہیں آیا، پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کوشش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے وار
پڑھیں:
وزیراعظم کی ہدایت پر سجاد حسین شاہ کے اہلخانہ کو شہید پیکج ملے گا: بلال اظہر کیانی
جہلم (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے میں شہید، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادی کے گھر گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شہید سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج ملے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید سجاد حسین شاہ کے بچوں کی دیکھ بھال ریاست کرے گی۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو شہید کے اہل خانہ سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔ وزیر مملکت اظہر کیانی نے کہا کہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت دونوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دہشت گردی کے خاتمے کے دوٹوک وژن پر کاربند ہیں۔