کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر لعل کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول ڈاکٹر لعل کا کچھ افراد سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جب کہ انہوں نے کراچی اور بلوچستان میں متعدد مقدمات بھی درج کرائے تھے۔

واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق قاتلوں نے ڈاکٹر لعل کو نام لے کر پکارا، جس پر وہ خطرہ بھانپتے ہوئے بھاگنے لگے۔

تاہم ملزمان نے پیچھے سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ دو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر لعل

پڑھیں:

کراچی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ڈاکو بھی ہلاک

کراچی:

کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ڈاکو بھی ہلاک
  • کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا
  • کراچی، بھائی بہن کو ڈمپر سے کچلنے والے ڈرائیور کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
  • 7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ: کراچی پولیس نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا
  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • کراچی؛ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • ملتان میں نانا نے زمین کے تنازع پر بیٹی اور تین نواسے نواسیوں کو قتل کردیا