آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام عوامی امنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، جماعت اسلامی نو مبر میں ہو نے والے اجتماع عام سے قبل عوام کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ملک بھر میں ہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائے گی

جماعت اسلامی کی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، انھوں نے کہاجماعت اسلامی کے بارے میں قوم کا ذہن تبدیل ہو رہا ہے،عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،اور ہم ملک و قوم کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلا کررہیں گے، جب تک پاکستان پرسودی نظام مسلط ہے معیشت ٹھیک ہوسکتی ہے نہ غربت مہنگائی اور بے روز گاری جیسے مسائل سے نجات مل سکتی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی گجرات کے ممبر کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری انصر محمود دھول ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ضلع محمد عمر صدیق،امیر شہر راجہ ساجد شریف، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع گجرات چوہدری خرم شہزاد گورالہ نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہم رائے عامہ کو منظم کرکے محلے اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی کمیٹیاں بنائیں گے تاکہ عوام کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔جماعت اسلامی ظلم و جبر کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام کو ساتھ ملا کر چلے گی، ملک میں مافیا کا راج ہے اور ایک طرح کا ٹھیکیداری نظام چل رہا ہے، اس فرسودہ نظام کو بدلنا اور پرامن مزاحمتی تحریک سے ملک میں انقلاب لانا ہوگا، پاکستان کے نوجوان انقلاب کے لیے سب سے بڑی امید ہیں، انہوں نے کہا کہ فارم 47سے لوگ مسلط کردیے جائیں اور حق داروں کو ان کا حق نہ ملے، ایسا مزید نہیں چلے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت، اشتہاری ملزمان کی 3میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد.

.. بھارت ایک بار پھر سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر طارق سلیم جماعت اسلامی

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی