پشاور ریلی، علی امین گنڈا پور خطاب کیے بغیر چلے گئے، کارکن مشتعل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے حق میں نکالی گئی ریلی میں ایک غیرمتوقع صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ ریلی حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہوئی تھی، جس کی قیادت خود علی امین گنڈاپور نے کی، اور طے تھا کہ وہ قلعہ بالا حصار پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ تاہم، کارکنوں کی بڑی تعداد کے انتظار اور توقعات کے برعکس، وہ مقررہ مقام پر آئے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔
آرامکو کا منافع مسلسل دسویں سہ ماہی میں کمی کا شکار
وزیراعلیٰ کے بغیر کچھ کہے چلے جانے پر کارکنوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔ مشتعل مظاہرین نے خیبر روڈ کو بند کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا اور اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے تھے، مگر قائدین نے ان سے بات کرنا بھی گوارا نہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین عمران خان کو چاہیے کہ پارٹی کے اندر اصلاحات کریں اور ایسے افراد کو آگے لائیں جو کارکنوں کے اعتماد پر پورا اُتریں اور حقیقی معنوں میں عوام سے جُڑے ہوں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی احتجاج پر طنز، ‘ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ’
لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ۔
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے دلی ہمدردی ہے بے چاری عالیہ حمزہ پر کہ 4٫5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر کلپ بنانا پڑ رہا ہے اور مزے کی بات ہے اس کو تاریخی ریلی بھی کہہ رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ویسے عوام سائیڈوں سے راستہ نکال کر ان کو کراس کر رہے ہیں۔
عالیہ حمزہ کو مخاطب کرکے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہن ٹریفک کے ساتھ ویڈیو بنانے کے بجائے لاکھوں کارکن دکھاؤ، ٹریفک روک کر ہی ویڈیوز بنالیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ٹریفک روک کر پورے 15 بندوں کا احتجاج "خان تیرے چاہنے والے 15 لوگ تصویروں والے۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا عمل جاری ہے اور ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو حراست میں لے لیا ہے۔
ریلی کی قیادت پی ٹی آئی گجرات کے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے اور اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے 28 کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور کارکنان کے ڈالے، ہائی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں۔