9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف وہی نااہل ہوئے، رانا احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے جن کے خلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے بہت سارے اراکین اسمبلی بری بھی ہوئے ہیں۔
کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں سزا ہوگی، 9 مئی واقعہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا، 9 مئی کی سزاؤں کے بعد الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو نااہل قراردیا، جلاؤ گھیراؤ تحریک انصاف کی ہسٹری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف مئی واقعے کہ 9 مئی
پڑھیں:
ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔