جرات، نظم اور حکمت بھارت کے خلاف ہماری کامیابی کا باعث بنی : صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جرات، نظم اور حکمت بھارت کے خلاف ہماری کامیابی کا باعث بنی ہے۔
صدر مملکت نے پاکستان کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیا اور اہل وطن کو یوم آزادی پر مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج ہم قائداعظم اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اس سال ہم یومِ آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
لبرٹی چوک، لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں۔۔۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح تاریخ کا سنہرا باب ہے، معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل عزم، بےمثال پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا ثبوت ہے۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل، حکمت اور بھرپور قوت سے دفاع کیا، دنیا نے دیکھا، پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خودمختاری، سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح ہمارے عوام کے لیے نئے اعتماد کا ذریعہ بنی ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
آصف علی زرداری نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے اداروں پر اعتماد مزید مضبوط کیا، پاکستان کا عالمی مقام مزید مستحکم کیا، آج دنیا پاکستان کو ایسے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے مگر دباؤ کے آگے نہیں جھکتا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم متحد، یکسو اور مشترکہ مقصد کے لیے پرعزم ہوں تو ہر شعبے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، جذبے کو معاشی بحالی، تعلیمی اصلاحات، تکنیکی ترقی، اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب لگانا ہوگا، نظم، جرات اورحکمت بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی کا باعث بنی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: صدر مملکت معرکہ حق نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
معرکۂ حق یوم آزادی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا وطن عزیز کیلیے تجدیدِ عہد وفا
اسلام آباد:اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے۔
اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے اور ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔
اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ جب بھی لوگ نام پوچھنے آتے ہیں تو سینہ چوڑا کرتے ہیں اور پاکستان بتاتے ہیں۔ پاکستان ہماری آن، ہماری شان اور ہمارا فخر ہے، ہمارے دلوں کی ایک ہی آواز، پاکستان زندہ باد ہے۔
بیرونِ ملک پاکستانی، ہر آزمائش میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اوورسیز پاکستانی قومی خدمت، قربانی اور خلوص کی زندہ مثال ہیں۔