فائنل کے لیے مکمل تیار ہیں، حکمت عملی طے ہے: سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم فائنل کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جانتی ہے کہ میچ میں کیا کرنا ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یہ بات بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں 11 رنز کی شاندار کامیابی کے بعد کہی، جس کے بعد پاکستان نے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فائنل میں قومی ٹیم کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتتے ہیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں۔ ہمارے بولرز نے شاندار بولنگ کی اور فیلڈرز نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ بنایا۔ ہم جانتے ہیں کہ فائنل میں کیا کرنا ہے اور ہم تیار ہیں۔”
یہ ملاقات تاریخی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ 28 ستمبر اتوار کو ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک دو مقابلے ہو چکے ہیں، جن میں دونوں بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایشیا کپ کے اب تک 16 ایڈیشنز میں بھارت سب سے زیادہ 8 بار فاتح رہا، سری لنکا نے 6 بار جبکہ پاکستان نے 2 بار ٹرافی جیتی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے 28 ستمبر کو فائنل دیکھنا ایک تاریخی لمحہ ہوگا، جب پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ سری لنکن ٹیم سپر فور مرحلے میں ابتدائی دو ناکامیوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے، لہٰذا بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ محض رسمی حیثیت رکھتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ کے سلمان علی فائنل میں کے لیے کے بعد
پڑھیں:
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔بھارت پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔1984 سے اب تک ایشیا کپ کے 16 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں اور کبھی بھی پاکستان اور بھارت ایک ساتھ فائنل میں نہیں پہنچے تھے۔تاہم شائقین کرکٹ 28 ستمبر کو پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کو کھیلتا دیکھیں گے۔واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔