معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی جب کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔
فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کہا کہ "پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"، جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔
بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔
جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے جب کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے بھارتی مہم جوئی کو خاک میں ملا دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرانسیسی میڈیا
پڑھیں:
بھارت نے کھیل کی ساکھ متاثر اور گودی میڈیا نے لوگوں کو بیوقوف بنایا: محسن نقوی
چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر کرارا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا حقائق پر نہیں بلکہ جھوٹ پر پروان چڑھتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے سے متعلق زیر گردش خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں نے بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگی اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔چیئرمین اے سی سی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا، بھارتی بورڈ کے رویے سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچ رہا ہے۔محسن نقوی نے مزید لکھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی دینے کو تیار تھا، اگر وہ چاہتے ہیں تو اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی وصول کریں، بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہوں۔