وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے ، زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے،زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے ، ملکی پیداوار بڑھانے کیلئےزرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ، معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین سے نوازا ہے ، ہمارے کسان جفاکش اور محنتی ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملکی پیداوار بڑھانے کیلئےزرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، انہوں نے پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ ملے جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےانتہائی اہم ہیں۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنائی جائے، اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم نے زرعی شعبے کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان پیش کرنے، زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لانے اور اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل تیار رنے کی بھی ہدایت کی، وزیر اعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، انہوں نے زرعی شعبے کے حوالے سے جامع ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دینے کی ہدایت کی، اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں ، اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے حوالے سے ترقی کیلئے وفاقی وزیر ہدایت کی ترقی کی
پڑھیں:
افواج پاکستان ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیرِ اعظم نے پاکستان-افغانستان سرحدی علاقے سمبازا میں خوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی۔انہوں نے چند دن قبل اسی علاقے میں 47 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے کے بعد کل شب 3 مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔