Islam Times:
2025-08-16@01:18:28 GMT

ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ٹرمپ کا حالیہ دورہ سعودی عرب اس حوالے سے منفرد رہا کہ اس دورے میں سعودی شہزادے نے جو مطالبے کئے، انکو پورا کرنا ٹرمپ کیلئے اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔ محمد بن سلمان نے ویژن 2030ء کے حوالے سے امریکہ سے کس خواہش کا اظہار کیا۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی

ٹرمپ کا حالیہ دورہ سعودی عرب اس حوالے سے منفرد رہا کہ اس دورے میں سعودی شہزادے نے جو مطالبے کئے، ان کو پورا کرنا ٹرمپ کے لئے اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔ محمد بن سلمان نے ویژن 2030ء کے حوالے سے امریکہ سے کس خواہش کا اظہار کیا۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔
 قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حوالے سے

پڑھیں:

غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں جانیکی اجازت دی جائے، ٹرمپ

قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی ملک امریکہ کے انتہاء پسند صدر نے غزہ کی پٹی کیخلاف عائد شدید صیہونی پابندیوں پر واضح تنقید کرتے ہوئے بظاہر اعلان کیا ہے کہ مَیں بین الاقوامی صحافیوں کو ترجیح دوں گا تاکہ وہ غزہ کی پٹی سے رپورٹنگ کر سکیں، ایک ایسا خطہ کہ جہاں اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک 184 سے زائد صحافی کو قتل کیا جا چکا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض و سفاک صیہونی رژیم کے اولین حامی ملک امریکہ کے انتہاء پسند صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر، غزہ کی پٹی پر عائد سخت ترین صیہونی پابندیوں پر واضح انداز میں تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مَیں صحافیوں کے (دوسرے ممالک سے وہاں) آنے کے ساتھ اتفاق کرتا ہوں! ٹرمپ نے مزید کہا کہ مَیں چاہتا ہوں کہ ایسا ہو جائے! غزہ کے خلاف انسانیت سوز صیہونی جنگ میں اسرائیل کے لئے امریکہ کی "غیر متزلزل حمایت" کا اعلان کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر عالمی دباؤ کے زیر اثر غزہ میں عالمی صحافیوں کی آمد کی اجازت دینے کا موقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ مَیں صحافیوں کو غزہ میں جانے کی اجازت دینے کے ساتھ متفق ہوں.. یہ خطرناک تو ہے لیکن میں اِسے ہوتا دیکھنا چاہوں گا!!

واضح رہے کہ انتہاء پسند امریکی صدر کا یہ بیان، غزہ کی پٹی میں 5 فلسطینی صحافیوں و کیمرہ مینوں؛ انس الشریف، محمد قریقع، ابراہیم ضاہر، محمد نوفل، مومن علیوہ اور محمد الخالدی پر اسرائیلی رژیم کے دیدہ دانستہ حملے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جبکہ اس حملے میں تمام کے تمام فلسطینی صحافی و کیمرہ مین موقع پر ہی شہید ہو گئے تھے۔ ادھر غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم نے فلسطینی صحافیوں کے گروہ پر اپنے اس حملے کے جواز میں کہا ہے کہ ان صحافیوں کا "حماس" کے ساتھ تعلق تھا اور یہ "دہشتگرد" تھے! اس بارے صحافیوں کے تحفظ کی عالمی کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 184 فلسطینی صحافیوں کا قتل کیا جا چکا ہے، جبکہ یہ تعداد، گذشتہ 30 سالوں کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے تمام تنازعات میں صحافیوں کی کل ہلاکتوں کا ایک تہائی ہے!

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں سیلاب، اسلام آباد میں معرکۂ حق و جشنِ آزادی کی تقریب ملتوی
  • غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں جانیکی اجازت دی جائے، ٹرمپ
  • آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
  • چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا
  • لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغواہ کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو وائرل
  • وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی
  • وزیر اعظم کا اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، کام کی سست رفتار پر اظہار برہمی
  • پی ٹی آئی اسلام آباد کا وفاقی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا فیصلہ
  • یوم آزادی پر احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کی کارکنوں کو خاص ہدایات
  • پاکستان کو 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، ’یہ کس کا ویژن ہے‘