پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
قیصر کھو کھر:پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس کی اسامی کیلئے امیدوار کامیاب،سمال انڈسٹریز میں فنانس ، آڈٹ کی 7 اسامیوں پر 32 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب،کامیاب امیدواروں میں اقراء سونم، فاطمہ شفیع، عائشہ عرفان، آمنہ انور، ذیشان علی شامل ہیں۔پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹ آفیسر کی 7 اسامیوں پر 36 امیدوار کامیاب ہوئے،کامیاب امیدواروں میں انعم زید، عائشہ عرفان، عائشہ، حافظہ منتحہ، آمنہ انور شامل ہیں۔
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی پر 3 امیدوار کامیاب ہوئے، حسنینہ غزل، کاشف محمود، محمد ساجد شامل ہیں۔محکمہ زراعت میں سائنٹیفک آفیسر کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں ارتقاء شمشاد، نصیر احمد، محمد مدثر، احسان اللہ، حسن فاروق شامل ہیں۔محکمہ جنگلات و ماہی پروری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کی آسامیوں پر 9 امیدوار کامیاب جن میں مریم فیض، محمد بلال، عبد الرحمن، محمد کاشف حمید، سدرہ شبیر شامل ہیں۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گوجرانوالہ انفورسمنٹ افسران کیلئے 17امیدوار کامیاب، جن میں سنیل کمار، کامل خان، قدیر احمد، محمد سہیب، نوایل شاہ شامل ہیں۔محکمہ زراعت میں میڈیکل آفیسر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار بشریٰ اشرف کامیاب ہوئے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
 
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا نئے انوائرمنٹ ایکٹ لانے کا مطالبہ
حسن علی:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے نیا انوائرمنٹ ایکٹ ناگزیر ہے، موجودہ قانون کے تحت مؤثر اقدامات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایک اہم مسئلہ ہے اور اپوزیشن شاید ایکٹ کی کمپوزیشن کے معاملے پر اسے عدالت میں لے جا رہی ہے۔
ملک محمد احمد خان نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے، کیونکہ آئینی تحفظ کے بغیر کوئی بھی قانون مؤثر ثابت نہیں ہوسکتا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد متفقہ ہے اور اس پر کسی سیاسی جماعت نے مخالفت نہیں کی۔