’بیان المرصوص‘ کی کامیابی پر عازمین حج کا بھی خوشی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن ’بیان المرصوص‘ میں کامیابی پر مکہ اور مدینہ میں موجود پاکستانی عازمین حج نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حجاج کرام نے افواجِ پاکستان اور وزیراعظم کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور شکرانے کے نفل بھی ادا کیے۔
انہوں نے 5 روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا خود جائزہ لیا اور سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عازمین حج کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، جس کے لیے ڈی جی حج اور ڈائریکٹر حج کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ حاجیوں کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان موجود ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
سردار محمد یوسف نے کہاکہ پاکستانی عازمین حج نے نہ صرف پاکستان کی فتح پر خوشی منائی بلکہ وطن کی سلامتی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بُنیان مرصوص بھارت کے خلاف کاررائی خوشی کا اظہار عازمین حج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص بھارت کے خلاف کاررائی خوشی کا اظہار وی نیوز کے لیے
پڑھیں:
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے صلاۃ الشکر اور اسکے ساتھ ساتھ ننھے عثمان عقیل کی خواہش پر پاک فوج میں بطور کیپٹن کہ ایک دن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔
(جاری ہے)
نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی نے جنگ کے موقع پر ہمہ وقت تیار فوجی جوانوں کہ پاس گئے اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شیر دل جوانوں پر فخر کرتی ہے اور یہ اپنی قوم کے سر کا تاج ہیں۔
اس موقع پر جنگی طور پر ہمہ وقت تیار فوجی دستوں نے کور کمانڈر کی آمد پر پاکستان کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر تمام افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران تیاریوں اور انکے جوش کو سراہا اور کہا کہ ہمیں ہر دم تیار رہنا ہے۔ کور کمانڈر نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوان کی عیادت بھی کی۔ کور کمانڈر نے بلند حوصلہ اور دشمن کے خلاف بہادری کے ساتھ صف آرا ہونے پر پاک آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے شہداء و غازیان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج ہر لمحہ دشمن پر نظر رکھے ہوئی ہیں اور کسی بھی قسم کے مس ایڈوینچر کی صورت میں فوری منہ توڑ جواب دیا جائے۔ بعد ازاں کور کمانڈر نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند ننھے عثمان عقیل سے ملاقات کی اور پاک فوج میں ایک دن کیلئے بطور افسر بننے کی خواہش پر اسکو مبارکباد دی اور تحائف پیش کئے۔ عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں۔ ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدوع کیا۔ انہوں نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کی۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارہ۔ ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا۔ عثمان عقیل کو پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی ۔ اس موقع پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔ اسکا مزید کہنا تھا کہ میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ علننھے عثمان عقیل نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔