عازمین کی روانگی کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کاآغاز
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گیا۔ ذرائع کے مظابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک 2 پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے 741، 305 عازمین کو لے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے 759 بھی آج 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچ جائے گی۔
ذرائع نے بتایا پاکستان سے کل منگل کو 13 حج پروازوں کے ذریعے 2399 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، اب تک 145 حج پروازوں کے ذریعے 31044 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے 45 پروازوں کے ذریعہ 9 ہزار 472 عازمین سعودی عرب پہنچے، کراچی سے 31 پروازوں سے 6 ہزار 156 اور لاہور سے 39 پروازوں سے 9 ہزار 314، ملتان سے 16 پروازوں کی ذریعے 3726 اور کوئٹہ سے 14 پروازوں سے 2376 عازمین حجاز مقدس پہنچے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، یہ پروازیں قومی، نجی اور ایک سعودی فضائی کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا تھا، عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائے گا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروازوں کے ذریعے پاکستانی عازمین حج پروازوں کے عازمین کو سکیم کے
پڑھیں:
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا معاشی بااختیاری منصوبہ: پہلے مرحلے میں 1,000 گھرانوں کو مویشی فراہم
کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے معاشی بااختیاری کے منصوبے کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
اس مرحلے کے تحت لوئر چترال، اپر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر کے 1,000 مستحق گھرانوں کو 2 بکریاں، 4 بیگ سائیلج، اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تربیت پر مشتمل روزگار معاونت پیکیج فراہم کیا گیا تاکہ پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کیے جا سکیں۔
یہ مرحلہ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے نافذ کیا، جس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں کمزور گھرانوں کی معاشی بحالی اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
اس مرحلے سے مجموعی طور پر 7,250 افراد مستفید ہوئے۔
منصوبے کے آئندہ مراحل کی جانب بڑھتے ہوئے، کنگ سلمان ریلیف سینٹر دوسرے اورتیسرے مراحل کی منصوبہ بندی بھی کر رہا ہے۔
دوسرے مرحلہ میں سوات، صوابی، ہری پور اور مانسہرہ کے کمزور گھرانوں کی معاونت کی جائے گی۔
جنہیں 25 مرغیوں، مکمل پولٹری کٹ اور پولٹری مینجمنٹ و آمدنی کے حصول سے متعلق تربیت پر مشتمل پولٹری پیکیج فراہم کیا جائے گا۔
اسی طرح تیسرے مرحلہ میں چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے گھرانوں کو گائیں، سائیلج اور دودھ و جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی معاشی سرگرمیوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ان مرحلہ وار اقدامات کے ذریعے منصوبہ خود انحصاری، بہتر غذائیت اور دیرپا معاشی استحکام کو فروغ دے رہا ہے، جو پاکستان بھر میں کمزور کمیونٹیز کی بااختیاری کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ منصوبہ، خاص طور پر دیہی اور آفات سے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیبر پختونخوا میں، غربت میں کمی، غذائی تحفظ میں بہتری، اور آمدنی پیدا کرنے کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آمدنی آفات چارسدہ چترال دیر سائیلج غربت کنگ سلمان ریلیف سینٹر مردان نوشہرہ