2025-08-05@07:59:31 GMT
تلاش کی گنتی: 13908

«پروازوں کے ذریعے»:

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں اعلیٰ عسکری اعزاز ’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘ سے نوازا گیا۔ ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران نیول چیف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) پاک فوج کے سربراہان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول چیف اور ایئر چیف نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، بھارت کا کشمیر پر غیر قانونی قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاک فوج کے شعبہ...
    عمران یونس:یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔   ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری مظالم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے مؤثر اقدام کرے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا۔
    ٹنڈو الہیار(نیوز ڈیسک)ٹنڈو الہیار میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔اور انصاف ہاؤس کو بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کےضلع صدر نہال لاشاری ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے اور انہیں پولیس موبائل میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کےضلعی صدر کی گرفتاری کے بعد کارکنان میں بے چینی، انصاف ہاؤس ٹنڈو الہیار کے دروازے بند ہو گئےہیں۔گرفتاری سےقبل نہال لاشاری نے 5 اگست کو عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر احتجاج کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی صدر نے تاجروں سے شٹر بند ہڑتال کی کال کرتے ہوئے اپیل والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم استحصال کے حوالے سے پیغام میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ یوم استحصال بھارتی بربریت کی ایک سنجیدہ یاد دہانی ہے، بھارت کا غیر قانونی اور ناجائز قبضہ علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیری قیادت کو خاموش کرنے کی کوششیں بھارت کے وسیع تر تسلط پسند اور انتہا پسندانہ ایجنڈے کا حصہ ہیں، جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کی تلاش ہماری خارجہ پالیسی کا اہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے حوالے سے متعدد یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات اٹھائےجو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں ، وقت کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا...
    سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز’’لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز‘‘سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر سےملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیے دورے میں نیول چیف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اورتربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر زوردیا گیا۔ ٹرمپ...
    14 اگست کا دن ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے اُس عظیم خواب کی تعبیر کا دن ہے، جو کئی نسلوں نے دیکھا تھا اور جس کےلیے بے شمار قربانیاں دی گئیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان، ہمارے آبا و اجداد کی اس سرزمین پر قائم ہوا جس کی بنیادیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کے جذبے سے رکھی گئیں۔ پاکستان دراصل اُن بے مثال قربانیوں کی میراث ہے جو ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے دیں۔ اسی عظیم جدوجہد کی گواہی ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی زبانی بھی سننے کو ملتی ہے، جنہوں نے آزادی کے ابتدائی دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا: ’’میں چار سال کی تھی جب ہم پاکستان آئے۔ پاکستان لوگوں کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام ریلیوں کی قیادت متعلقہ حلقوں کے اراکینِ اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کریں گے۔ مرکزی ریلی پشاور میں نکالی جائے گی، جس کی قیادت خود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔ پشاور ریلی کا روٹ اور شرکاء ریلی کا آغاز حیات آباد ٹول پلازہ سے ہوگا، جو پیر زکوڑی پل سے ہوتی ہوئی قلعہ بالا حصار پر اختتام پذیر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا ریلی میں شرکت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما بشمول ایم این اے ارباب شیر علی، ایم...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر کے طور پر مناتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ٹھیک 6 سال قبل، 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے ظلم و جبر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے بلکہ یہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے ایک سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہے۔ بھارت کا چہرہ بے نقاب علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خود...
    یوم استحصال کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف بھارتی جرائم کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ صدر مملکت کا پیغام صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جبرواستبداد میں اضافہ کر دیا ہے، کشمیری عوام اپنے ہی وطن میں بے اختیار کمیونٹی بن چکے ہیں، کشمیری قیادت قید میں ہے، گزشتہ 6 برسوں میں بھارتی حکام نےغیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقےکے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی نقشے کو بدلنے کے لیے متعدد...
    غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019کو دفعہ 370کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر اور بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مزاحمتی رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ 5 اگست دھوکہ دہی، ظلم و جبر اور غاصبانہ قبضے کا ایک سیاہ باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کی شناخت، وقار اور سیاسی خود مختاری چھین لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے یومِ استحصالِ کشمیر، کنٹرول لائن...
    اسلام آباد: وفاقی وزرا نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس روز بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے، اور کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنا چاہیے۔ عطاء تارڑ...
    چکوال: چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ روڈ پر موضع بھلہ کے قریب تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 چکوال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ محمد علی اور 22 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق موضع بھلہ سے ہے۔ زخمیوں میں بھی زیادہ تر افراد کا تعلق اسی گاؤں سے ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا۔  
    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشتگردوں نے عزاخانہ سکینہ کے ساتھ دکان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے علی وارث اور مظہر عباس موقع پر شہید جبکہ علی حس، محمد علی اور حبیب علی زخمی ہوگئے۔ علی حسن اور محمد علی بھائی ہیں، جبکہ حبیب علی انکے ماموں ہیں۔...
    فائل فوٹو افواج پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں بھی بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔بھارت کے جابرانہ اقدامات، اشتعال انگیز بیانات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں امن کا قیام جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے بغیر ممکن نہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کشمیریوں کی حق و آزادی کی...
    کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
    شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ  منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز  کی شمولیت پر  اہم ہدایات بیجنگ () چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے بارے میں نیٹیزنز کی رائے اور تجاویز پر غور کرنے اور ان کو شامل کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے “کی تشکیل کے لیےآن لائن عوامی مشاورت کے عمل میں زیادہ شرکت اور وسیع پیمانے پر کوریج دیکھنے میں آئی۔ یہ ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ عوام...
    سرجانی ٹاؤن میں پراپرٹی کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ کے وار سے باپ اور بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن عارف میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے پراپرٹی کے تنازعے پیش آیا تھا جبکہ زخمیوں کی شناخت 65 سالہ شیر علی اس کے بیٹا 27 سالہ عبدالرزاق اور 35 سالہ انور کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور زخمیوں کے یبانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یومِ استحصَال کشمیر کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر قدغن ، اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک ہوتے ہوئے بھی غریب ترین ملک ہے۔ اس ملک میں معدنیات پر جس انداز میں لوگ حملہ آور ہو رہے ہیں یہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر عمران خان یا کسی بھی شہری جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اور اسے 21ویں صدی کا بہترین اقتصادی ملک بنانا چاہتا ہے، اُن سب کا ایجنڈا یہ ہے کہ پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہو۔ عوام کے صحیح ووٹ سے منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی۔ تمام...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو چھ برس مکمل ہو رہے ہیں، کشمیری عوام کو اپنے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، کشمیری عوام دھمکیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور محاصروں کا شکار ہیں۔  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے “یومِ اِستحصال“ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو بدلنا اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو کمزور کرنا تھا۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، ہم کشمیری عوام کے انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔  یومِ استحصال کشمیر پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  جنید انوار...
    پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کے بعد بھارت نے حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا تھا تاہم پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا۔ اس حوالے سے بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط رپورٹ پھیلا رہے ہیں۔ ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس نے لکھا کہ بھارتی مسلح افواج کے کسی مجاز میڈیا ہینڈل نے ایسی کوئی دستاویز تیار یا...
    شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلوان گوٹھ کے قریب ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزموں نے سڑک کنارے بیٹھے افراد پر فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے ایک میگزین اور گولیوں کے 10 سے زائد خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تین کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس...
    کوئٹہ کے پولو گراؤنڈ میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا خاصا بلوچستان کانسٹیبلری اور پاک فوج کے درمیان پولو میچ تھا جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ تقریب میں سینیٹر منظور کاکڑ، صوبائی وزرا اور اراکینِ اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اوپن پولو چیمپیئن شپ، اولمپیا، اے زیڈ بی اور ایف جی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے وزیر اعلیٰ نے پولو میچ کے ساتھ ساتھ گھڑ سواری کے دیگر دلچسپ مقابلے بھی دیکھے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں...
    کشمیر وادی میں ہڑتالی سیاست، پتھر بازی اور علیحدگی پسندانہ سیاست اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں تاہم جس مجموعی ترقی کا نعرہ دیا گیا تھا اس پر عوام محتاط ردعمل دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سے ٹھیک چھ برس قبل مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 کو ہٹانے اور اسے دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اب جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں تعمیر و ترقی کے نیچے باب رقم ہوں گے ۔ تاہم اب جبکہ چھ برس گزر چکے ہیں اور فی الوقت ریاستی درجہ کی...
    حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج 38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی،...
    پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کردی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے...
    وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کی سمت سمندری سفر کی سہولت کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بحری روابط کے ایک نئے دور کا آغاز متوقع ہے۔ ترجمان وزارت کے مطابق ’سی کیپرز‘ نامی کمپنی کو ایران اور خلیج کی جانب فیری سروس چلانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے، جس سے زائرین اور بیرونِ ملک محنت کشوں کو کم لاگت اور سہولت سے بھرپور سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بحری تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں سے فیری سروس کا آغاز...
    کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے مالک نے لائیو انٹرویو میں اینکر کو شادی کی پیشکش کردی۔ یہ غیر معمولی واقعہ پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقا چیمپئنز کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے بعد پیش آیا، جب لیگ کے مالک ہرشت تومر نے براہِ راست نشریات کے دوران میزبان کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کرنے کا عندیہ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کرشمہ کوٹک نے ہرشت تومر سے سوال کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کا جشن کس طرح منائیں گے؟ جواب میں ہرشت نے ہنستے ہوئے کہا "جیسے ہی یہ سب ختم ہوتا ہے، میں آپ کو پرپوز...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں) پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ”ڈور ناکنگ“ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے پیش نظر گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سلمان...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت مکمل کر لی، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کا مزید جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔  مالی سال 2024،25 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے بجلی سستی کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ Post Views: 4
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر  3 جولائی سےمتعدد بھارتی صارفین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو شیئر کرنا شروع کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔ تاہم نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو کی آڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی گئی  اور اصل مواد کو مسخ کر کے پیش کیا گیا ہے۔  31 جولائی کو ایک بھارتی صارف نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا: ایک جانب بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں اور دوسری جانب بھارتی رکنِ پارلیمنٹ گورو گوگوئی لوک سبھا میں دکھائی دے رہے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ غلط عناصر کو خود اپنے علاقوں سے نکالیں، بصورت دیگر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ عسکریت پسندوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ  مقامی قبائل شرپسندوں کو اپنے علاقوں سے نکالیں، اگر مقامی قبائل شرپسند عناصر کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے تو فوج اور حکومت خود ایکشن لے گی، کیونکہ ریاست کسی سے منتیں نہیں کرتی‘۔...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔ پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
    سٹی 42: وزیراعظم  نے یوم استحصال کے موقع کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں  کل ملک بھر میں یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا  نوٹیفکیشن  کے مطابق کل صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیراعظم نےیہ احکامات یوم استحصال پرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےطور دیئے ہیں، مہنگی چینی پر جرمانہ ؛ 50 شوگرملز نےسپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
    برطانیہ طوفان فلورِس کی لپیٹ میں، انسانی زندگی کے لیے خطرے کی وارننگ جاری برطانیہ میں طوفان فلورِس کے باعث محکمہ موسمیات نے 90 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں اورعوام کے لیے ’زندگی کو خطرہ‘ لاحق ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق، غیرموسمی طور پر شدید ہوائیں سفری نظام کو سخت متاثر کریں گی، کئی ٹرینیں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ...
    سابق صوبائی نگران وزیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور انصاف کو فوری یقینی بنایا جائے، اسرائیلی وزیر کی قیادت میں دھاوے نے مسلم دنیا کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچائی ہے، عالمی برادری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کا اقدام اشتعال انگیزی اور عالمی امن کیخلاف قرار دیا۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسلامی مقدسات کی توہین ناقابلِ برداشت اور امن کیلئے خطرناک ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر حملہ...
     وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج 38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی، طویل مدتی حج کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکج کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار روپے...
    بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مجوزہ ایکٹ مقامی زمینوں پر قبضے کے مترادف ہے اور اس سے صوبے کے وسائل پر غیر ملکی کمپنیوں کا کنٹرول قائم ہونے کا خدشہ ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مقامی آبادی کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے لشکری خان رئیسانی نے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا سیاسی رہنما...
    ایئر انڈیا کی پرواز میں لاگ بیگوں کی موجودگی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی سان فرانسسکو سے ممبئی آنے والی طویل پرواز AI180 میں لال بیگ نظر آنے کے واقعے نے مسافروں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ پرواز کے دوران 2 مسافروں نے کیبن کے اندر چھوٹے سائز کے لال بیگ دیکھے، عملے نے فوری طور پر دونوں مسافروں کو دیگر نشستوں پر منتقل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں ایئر انڈیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسافروں سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور کہا ہے...
    جنیوا/غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )اقوامِ متحدہ میں انسانی امور کی رابطہ کاری کے دفتر (اوچا)نے غزہ میں امدادی سامان کے حصول کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقع کی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ غزہ کی جانب ایک سرحدی راستے سے داخل ہو رہا ہے جب کہ اسی دوران قافلے کے قریب گولیوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں.(جاری ہے) ادارے کی سنیئراہلکار اولگا شریفوکو نے بتایا کہ ہمیں راستے میں بھوک اور مایوسی کے شکار ہزاروں افراد نے گھیر لیا جنہوں نے ہمارے ٹرکوں سے سب کچھ اتار لیا انہوں نے کہا کہ 30 جولائی کی وڈیو میں دکھایا گیا کہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
    تحریک منہاج القرآن کے سرپرست کا کہنا ہے کہ ایسے مفتیوں کا مطمع نظر دین نہیں ریٹنگ ہے، ادھورے علم والے مبلغین فکری انتشار پیدا کر رہے ہیں، کوئی شخص عطائی ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروانا پسند نہیں کرتا تو دین ایسے نیم حکیموں سے کیسے سیکھا جا سکتا ہے، دین اسلام کی تعبیر و تشریح کا کام صرف اْن اہل علم کا کام ہے جن کے پاس مستند علم اور کردار ہو۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اْمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں، جن کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) پاکستان میں پہلی بار ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے لئے ہسپتال میں فری علاج معالجہ کے لئے مکمل جدید وارڈ اور یتھ کارڈز کا آغاز۔ٹرانسجینڈرز کے علاج معالجہ میں پیدا ہونےو الی رکاوٹوں نفرتیوں اور امتایزی سلوک کا خاتمہ کردیا گیا۔   جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال موہلنوال لاہور نے پیپلز نیڈز ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹرانسجینڈر صحت انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر خصوصی ٹرانسجینڈر صحت وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا گیا، جو ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو درپیش صحت کی سہولتوں میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی...
    بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
    اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
    پاکستانی نوجوان فٹبال ٹیم ’بیٹر فیوچر پاکستان‘ نے ناروے کپ انڈر-15 چیمپئن شپ 2025 جیت کر ملک کے لیے تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں گرین شرٹس نے ناروے کے مقامی کلب جیووِک-لِن کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 سے شکست دی۔ احمد علی اور اویس نے فیصلہ کن گول اسکور کیے، جبکہ ٹیم نے پورے میچ پر مہارت اور خوداعتمادی کے ساتھ گرفت قائم رکھی۔ دفاعی حکمت عملی اتنی مضبوط رہی کہ مخالف ٹیم کو واپسی کا کوئی موقع نہ ملا۔ بیٹر فیوچر پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران کُل 9 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کرکے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ٹیم نے صرف میدان میں کارکردگی نہیں دکھائی بلکہ...
    اپنے پیغام میں کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی حکام بھی زائرین کی سکیورٹی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، ناں یہ کہ انکی راہ میں رکاؤٹیں ڈال کر انہیں زیارت سے روکنے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قائمقام قونصل جنرل علی رضا رجائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے زائرین کو ویزا نہ دینے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک 1350 زائرین کو ویزہ مہیا کر چکے ہیں۔ پاکستان کے قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں کچھ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ ایران ویزا نہیں دے رہا،...
    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اگر نیپرا...
    ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے قیمتوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دائر کی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ...
    جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار کا جنگی جنون خطرناک حدوں کو چھونے لگا ہے۔ ایک طرف بھارتی فوج کیلئے جدید جنگی سازوسامان خریدا جا رہا ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کی عسکری تربیت کے ذریعے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے کر لیے ہیں۔ یہ ٹریلرز بھاری ٹینکوں اور دیگر جنگی گاڑیوں کی منتقلی کے...
    یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)14اگست کو پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، جو کئی نسلوں کے خوابوں، قربانیوں اور جدوجہد کی تعبیر ہے۔ یہ دن نہ صرف ایک قومی جشن ہے بلکہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کے عزم نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔پاکستان سرزمینِ آبا و اجداد کی وہ میراث ہے جسے حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس عظیم جدوجہد کی گواہی دیتے ہوئے ممتاز ماہرِ تعلیم اور قومی دانشور ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ “میں...
    علماء کے وفود سے گفتگو میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا کہنا تھا کہ کسی کو توہین مذہب کے نام پر گھناونے کاروبار کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جسٹس اعجاز اسحاق خان کے عدالتی کمیشن کی تشکیل کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، کمشن کی تشکیل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرکے اسے بحال کیا جائے، توہین مذہب کے نام پر کاروبار ازخود بہت بڑی توہین ہے،ریاستی ادارے اور علماء کردار ادا کریں، عدالتی کمشن تمام مقدمات کا جائزہ لے کر انصاف کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے توہین مذہب کے نام پر گھناونے کاروبار کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرے کیلئے ناسور قرار دیا ہے اور...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے یومِ شہدا پولیس کے موقع پر قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس فورس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے عوام کو تحفظ فراہم کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری پولیس کے بہادر افسران و جوان ہر موسم، ہر چیلنج کے باوجود اپنے پیاروں سے دور، فرض کی ادائیگی میں سرگرم رہتے ہیں۔ آج ہم ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے عظیم اہلخانہ کو سلام جو ہماری خاطر اپنا...
    اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط لکھ کر غزہ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کروانے کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں موساد کے سابق سربراہ، شاباک (شین بیت) کے سابق ڈائریکٹر، اور اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ سطحی حکام شامل ہیں۔ ان تمام شخصیات کا تعلق ’کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی‘ (CIS) نامی تنظیم سے ہے، جو سابق سکیورٹی افسران پر مشتمل ایک مؤثر گروپ سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت خط میں...
    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''بنو قابل پروگرام'' کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور موجودہ وزیراعظم کے کزن کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کردی گئی، نمازِ جنازہ میں سلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، جب کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی، نمازِ جنازہ کی امامت معروف مذہبی سکالر سید حسین شاہ نے کرائی۔ نماز جنازہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کو سپرد خاک کردیا گیا۔میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں شریف فیملی کے نمایاں افراد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئےسابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں قاری نصیر نے پڑھائی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، حمزہ شہباز، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، امیر مقام، سلمان شہباز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ...
    ایرانی صدر نے آج سہ پہر کو وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی، جس میں انہوں نے خطہ میں قیام امن سمیت مختلف سماجی و تجارتی امور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وفد کی جانب نے آج کئی ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں، اور مفاہمتی یادداشتیوں کا تبادلہ بھی کیا گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے معزز مہمان کو رخصت کیا، انہوں نے مسعود پزشکیان کو دورے کا تصویری البم بطور یادگاری تحفے کے طور پر پیش کیا۔ 2 روزہ دورے کے آخری روز مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں مصروف...
    کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے، زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت زائرین سے پابندی ہٹانے کے موقف کا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی، پابندی لگانے سے پہلے اور بعد میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، زمینی راستے سے زیارت پر جانے کیلئے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، جن زائرین کے ایرانی...
    کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے کو تقریباً 25 برس بعد یکسر تبدیل کردیا۔ یہ تبدیلی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سفارش پر کی گئی ہے اور کمیشن کے حالیہ اجلاس سے اس کی منظوری بھی لے لی گئی ہے جس کے تحت اب چارٹر انسپیکشن کمیٹی میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرز کی مستقل رکنیت ختم ہوگئی ہے اور ان کی جگہ اب چارٹر کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ 4 ریٹائرڈ وائس چانسلرز...
    ورکشاپ کے حوالے سے آغا سید عابد حسین الحسینی نے بتایا کہ شرکاء کی دلچسپی، اساتذہ کی محنت اور علمی ماحول قابل تعریف رہا۔ اسلام ٹائمز۔ تبیان قرآنی ریسرچ انسٹیٹوٹ کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ علمی و فکری ورکشاپ "حماسہ حسینی، میراث جاودان" کے حوالے سے انسٹیٹوٹ کے سربراہ آغا سید عابد حسین الحسینی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ورکشاپ یکم تا 3 اگست کو مختلف علمی، تربیتی اور روحانی نشستوں کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ میں متعدد ممتاز اساتذہ نے موضوع کی مناسبت سے دروس دئے اور شرکاء نے بھرپور علمی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں کل 18 افراد نے رجسٹریشن کروائی تھی جن...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ آئیے، چارٹر آف کراچی پر بات کریں، ایک اجتماعی لائحہ عمل بنائیں، تمام جماعتیں مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں کیونکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی میں ہی سب کی بھلائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں فش فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا، یہ منصوبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر میں شہریوں کے لیے ایک منفرد تفریحی مقام فراہم کرنے کی کاوش ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن سندھ اسمبلی آصف خان، ایم پی اے لیاقت اسکانی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل...
    پانی کی سطح بلند، تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاو 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے، دریائے سندھ کے بہا ومیں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا،حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔...
    امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
    پاکستان نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں انسانی بحران سے دوچار افراد کے لیے امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید امدادی سامان روانہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق یہ 17ویں امدادی کھیپ ہے جس میں تیار کھانے، ادویات اور بچوں کی غذائی اشیا شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق روانہ کی گئی امداد میں 65 ٹن تیار شدہ کھانا، 20 ٹن بچوں کا خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹس اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل پرواز بھی غزہ...
    پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 5اگست کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو سیاسی ڈارمہ قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ یہ احتجاج صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے، ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، احتجاج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر سڈنی کے معروف ہاربر برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور مظاہرین نے شہر کے مرکزی علاقے لینگ پارک سے مارچ کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بارش، قانونی رکاوٹوں اور حکومتی مخالفت کے باوجود آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطین کے حق میں ایک عظیم الشان احتجاجی مارچ منعقد ہوا، جس میں کم از کم ایک لاکھ افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین میں وکی لیکس کے بانی جولیئن اسانج، سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ باب کار اور حکومتی رکن پارلیمنٹ ایڈ ہوسیچ جیسی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر سڈنی کے معروف ہاربر برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور مظاہرین نے...
    صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق میاں شاہد شفیع کچھ عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، میاں شاہد شفیع مرحوم کا جسد خاکی گذشتہ رات دو بجے کے بعد مری سے اتفاق اسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد جامعہ مسجد اتفاق ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام ،میاں جاوید لطیف، چودھری شیر علی،...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع مرحوم کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ جس میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں میاں نواز شریف خود بھی شریک ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ کی امامت معروف مذہبی اسکالر سید حسین شاہ نے کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چوہدری شیر علی، چوہدری عابد شیر علی، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص...
    پانامہ کے جِکارون جزیرے پر نوجوان نر کیپچن بندروں میں ایک پریشان کن رجحان دیکھنے میں آیا ہے جسے ماہرین نے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ ان بندروں نے حالیہ عرصے میں دوسری قسم یعنی ہولر بندروں کے بچوں کو اغوا کرنا شروع کر دیا ہے اور بظاہر اس کا کوئی مقصد نہیں بلکہ تفریح کے طور پر ایسا کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جب ایک شرارتی بندر نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑ لگوا دی جرمن ماہر برینڈن بیریٹ اور ان کی ٹیم نے کیمرہ فوٹیج کی مدد سے اس عجیب رجحان کا انکشاف کیا۔ اس رجحان کا آغاز ایک نوجوان بندر ‘جوکر’ نے کیا جو ہولر بندر کے بچوں کو اپنے کندھے پر اٹھائے پھرتا نظر آیا۔ کچھ...
    یو کرین کا روس کے آئل ڈپو پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھی، قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کیف (سب نیوز)یو کرین کے ڈرون حملے میں روس کے بحیرہ اسود کے تفریحی مقام سوچی کے قریب بڑے آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، سوچی کے قریبی ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کر دی گئیں، روسی حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرایا، اور 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے گھروں اور سول انفرااسٹرکچر کو...
    پنجاب کے مختلف میلوں میں موت کے کنویں میں موٹر سائیکل دوڑا کر لوگوں کو حیران کرنے والی کم عمر مگر جرأت مند فاطمہ نور کہتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنا چاہتی ہے اور خواہش رکھتی ہے کہ مریم نواز ایک بار اسے موت کے کنویں میں بائیک چلاتے ہوئے دیکھیں۔ فاطمہ نے چند برس کی عمر میں ہی اپنے والد منیر احمد کے ساتھ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانا سیکھا، ابتدا میں والد اسے ساتھ بٹھا کر بائیک چلاتے تھے لیکن گزشتہ چار سال سے وہ تنِ تنہا کنویں کے اندر موٹر سائیکل دوڑاتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی بھائی نہیں، اس لیے اس نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اپنے والد...
    وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں خصوصا وزیرستان کے تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وائس چانسلر کو وزیرستان کے نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وائس چانسلر نے نہایت خلوص اور سنجیدگی سے موقف سننے کے بعد وعدہ کیا کہ:وزیرستان کے بچوں کو...
    عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلی کے پی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلی منصب چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں...
      بیجنگ : رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا دراصل پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ یہ تصور چینی خصوصیات کے حامل ایک اختراعی کارنامے کی نمائندگی کرتا ہے، جو...
    سٹی 42 : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پنجاب  40 ریلوے اسٹیشنز کو مفت وائی فائی سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔ حنیف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلویز میں گورننس کو بہتر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان ریلوے میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ صوبے بھر میں آٹھ برانچ روٹس کو بہتر بنایا جا سکے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب کے 40 ریلوے سٹیشنوں کو مفت وائی فائی سروسز سے لیس کیا جائے گا جبکہ مختلف ریلوے روٹس...
      بیجنگ : چائنا ریلوے ہوہوٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے تین اگست کو کہا کہ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور سے روانہ ہونے والی مال بردار ٹرینوں کی کل تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ایرنہوٹ پورٹ چین۔یورپ ریلوے سروس کے مرکزی کوریڈور کا اہم داخلی۔خارجی نقطہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، چین کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مسلسل اضافے کی بدولت ، ایرنہوٹ پورٹ پر ٹرینوں کی تعداد ، روٹس ، فریکوئنسی اور نقل و حمل کے سامان کی اقسام میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی شپمنٹ میں بنیادی طور پر دھات، کیمیکل اور ملبوسات کی مصنوعات شامل تھیں، لیکن اب ٹرینوں...
    کراچی: گڈاپ کے فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے چھوٹا گیٹ گبول اسٹاپ بادام باغ کے قریب فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی کا کہنا ہے متوفی نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوبا، متوفی نوجوان کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر...
    “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی عالمی اہمیت پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز بیجنگ ()رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی...