ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے تجویز دی ہے کہ ای سی او (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے ممالک باہمی تجارت میں ڈالر کی بجائے ایک مشترکہ علاقائی کرنسی استعمال کر سکتے ہیں۔
ای سی او کا اجلاس اس وقت ایران کے دارالحکومت تہران میں جاری ہے، اور منگل کو سائیڈ لائنز میں مسعود پیزشکیان نے تاجکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ علاقے کے ممالک اپنی باہمی تجارت کو ڈالر کی جکڑ بندی سے آزاد کر کے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں۔
ای سی او کا قیام 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان کی کوششوں سے ہوا تھا، اور آج اس پلیٹ فارم میں مشرقی ایشیا کی متعدد ریاستیں بھی شامل ہیں، جس سے رکن ممالک کی تعداد 10 تک پہنچ چکی ہے۔
صدر پیزشکیان نے کہا کہ خطے کے ممالک مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ کرنسی کا اجرا بھی ممکن ہے۔
ایران کو بین الاقوامی سطح پر کئی سالوں سے سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے، جو زیادہ تر امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث عائد کی گئی ہیں۔ صدر پیزشکیان نے کہا کہ اگر خطے کے ممالک مشترکہ طور پر اقتصادی اور ثقافتی طور پر مضبوط ہوں تو وہ پابندیوں کے باوجود اپنی ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پیزشکیان نے کر سکتے ہیں کے ممالک

پڑھیں:

ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے عمر کی قید 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں  جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے، انہیں معیشت میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سے کم کر کے سولہ سال کی جائے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں سولہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں سترہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر اٹھارہ سال سے کم کر کے سولہ  کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • برکس رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا رابطہ ماڈل پیش کر سکتا ہے، ایران
  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • افغان طالبان کا ایران میں ہونے والے علاقائی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع
  • علاقائی سیاسی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال  کے سبب آئی پی ایل کی کمرشل ویلیو میں 20 فیصد کمی
  • مشرقی یروشلم میں ریلیف اینڈ ورکس کے ہیڈاکوارٹرز پر اسرائیلی حملہ، 8 مسلم ممالک کا اظہار مذمت
  • ہماری بندرگاہیں استعمال کر سکتے ہیں، شہباز شریف: ترکمانستان کے صدر سے ملاقات
  • پاکستانی و چینی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری
  • چین اور پاکستان کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق،ڈرلز کا عملی مظاہرہ
  • ایران قزاقستان تجارتی روڈ میپ تیار ہے، صدر مسعود پزیشکیان