سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 235 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہنڈائی کی آزادی آفر: جانیے کس ماڈل پر کیا شاندار پیشکش ہے؟
پاکستان میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ معروف کمپنی ہنڈائی نے منتخب ماڈلز پر آسان ماہانہ اقساط کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس میں ابتدائی ادائیگی آسان ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک سال کی مفت مکمل انشورنس بھی شامل ہے۔ یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔
ماڈلز اور اقساط کی تفصیلاتنئی اسکیم کے تحت درج ذیل گاڑیاں آسان ماہانہ اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ٹکسن ہائبرڈ اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیوگاڑی کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار روپے، 50 فیصد ابتدائی ادائیگی (یعنی 56 لاکھ 10 ہزار روپے)، باقی رقم پر 18 ماہ کی قسط یعنی 3 لاکھ 28 ہزار 333 روپے ماہانہ۔
ایلانٹرا ہائبر، آپشن ونقیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے، 50 فیصد ابتدائی ادائیگی کے ساتھ، 18 ماہ کی ماہانہ قسط: 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے۔
ایلانٹرا ہائبرڈ، آپشن 240 فیصد ابتدائی ادائیگی، ماہانہ قسط: 3 لاکھ 46 ہزار 562 روپے۔
سانتا فی اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیوقیمت ایک کروڑ 32 لاکھ 50 ہزار روپے، 45 فیصد ابتدائی ادائیگی کے ساتھ، ماہانہ قسط: 4 لاکھ 15 ہزار 972 روپے۔
سانتا فی سگنیچر آل وہیل ڈرائیوقیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 95 ہزار روپے، 45 فیصد ابتدائی ادائیگی (یعنی 67 لاکھ 47 ہزار 750 روپے)، ماہانہ قسط: 4 لاکھ 69 ہزار 292 روپے۔
مفت ایک سالہ انشورنس کی سہولتاس منصوبے کے تحت درج ذیل گاڑیوں پر ایک سال کی مفت مکمل انشورنس فراہم کی جا رہی ہے۔
سانتا فی اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیونقد یا قسطوں پر خریدنے والے دونوں صارفین کے لیے انشورنس شامل ہے۔
سانتا فی سگنیچر آل وہیل ڈرائیونقد یا قسطوں پر خریدنے والے دونوں صارفین کے لیے انشورنس شامل ہے۔
ایلانٹرا ہائبرڈصرف نقد رقم پر خریدنے والے صارفین کے لیے انشورنس دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا
یہ اسکیم ان صارفین کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو قسطوں پر گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انشورنس کی اضافی سہولت سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہنڈائی ہنڈائی آزادی آفر ہنڈائی آسان اقساط ہنڈائی انشورنس