سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ تیزی کے بعد آج دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ تیزی کے بعد بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالر کی کمی سے 3ہزار 235ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 41ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972روپے گھٹ کر 2لاکھ 93ہزار 124روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 482روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 985روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔