WE News:
2025-08-03@02:01:45 GMT

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے کمی کے بعد 341900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے کمی کے بعد 293124 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 268706 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 3235 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا سونے کی قیمت فی تولہ

پڑھیں:

حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جمعرات کے روز اگست کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

یہ بھی پڑھیے: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا اس حوالے سے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، اور گزشتہ ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایل پی جی پیٹرول قیمتیں گیس

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • گیس کنکشن پر پابندی ختم، صارفین کو کس بات کا حلف نامہ دینا ہوگا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
  • حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • ڈالر کتنا گرنے والا ہے، کیا اب یہ آپ کو بیچ دینے چاہییں؟