آئی ایم ایف کی ایک ارب دو کروڑ ڈالر کی قسط اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی.
(جاری ہے)
4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا اعلامیہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے لیے ایک ارب ڈالر منظور کرلیے گئے ہیں، موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کیے گئے.
اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے 1.4 ارب ڈالر ملیں گے، جب کہ پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شاندار کارکردگی دکھائی، آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہوگا. اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی ایم ایف کے مطابق ارب ڈالر کے لیے
پڑھیں:
فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی
— اسکرین گریب30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹر کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث دوسرے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان دہشت گرد نکلا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبے وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں 8 شہری شہید اور 40 زخمی ہوئے تھے۔