پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں کمی کردی، کتنی ؟ جانئے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔
اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.48ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کے نرخ 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھے۔